Sunday , December 17 2017
Home / دنیا / ملائشیا میں سخت چوکسی

ملائشیا میں سخت چوکسی

کوالالمپور ۔ 11 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ملائشیا میں ان رپورٹس کے بعد کہ ایغور نسل سے تعلق رکھنے والے جنہوں نے تھائی لینڈ میں دہشت گردی کا منصوبہ بنایا تھا، ملک میں داخل ہوگئے ہیں۔ سیکوریٹی میں زبردست اضافہ کردیا گیا ہے۔ دریں اثناء انسپکٹر جنرل آف پولیس خالد ابوبکر نے کہا کہ رپورٹس ملنے کے بعد ملائشیائی پولیس انتہائی چوکنا ہوگئی ہے اور ملک میں داخل ہونے والے ایسے تمام راستوں پر جو تھائی لینڈ کی سرحد سے قریب ہیں، سیکوریٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ مسٹر خالد نے کہا کہ تمام پولیس افسروں کو ملک میں داخلے کے تمام مقامات کی نگرانی کرنے کی خصوصی ہدایت کی گئی ہے۔ یاد رہے کہ تھائی لینڈ کے شہر بنکاک کے مندر میں ہوئے دھماکے ملک کی تاریخ کا بدترین واقعہ تھا، جس میں 20 افراد ہلاک اور 120 زخمی ہوئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT