Monday , December 11 2017
Home / دنیا / ملائشیا میں کشتی حادثہ کے آٹھ مہلوکین کی نعشیں دستیاب

ملائشیا میں کشتی حادثہ کے آٹھ مہلوکین کی نعشیں دستیاب

کوالالمپور ۔ 25 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ملائشیا کی جنوبی ریاست جوہور میں ایک کشتی کے الٹ جانے سے کئی افراد کے غرقاب ہونے کا اندیشہ ہے جہاں کوسٹ گارڈس نے اطلاع دی کہ 8 نعشوں کو سمندر سے نکالا گیا ہے جبکہ مزید 20 افراد لاپتہ بتائے گئے ہیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق حادثہ کے وقت کشتی میں جملہ 62 افراد سوار تھے جو تمام ملائشیائی شہری تھے۔ تاہم ان کے بارے میں یہ کہا جارہا ہیکہ وہ غیرقانونی تارکین وطن تھے۔ کشتی انتہائی تیز موجوں کے تھپیڑے برداشت نہیں کرسکی اور الٹ گئی۔ اب تک 34 مسافرین کو بچایا گیا ہے جبکہ تلاشی مہم ہنوز جاری ہے ۔جن لوگوں کو بچایا گیا ہے انہیں امیگریشن ڈپارٹمنٹ کے حوالے کردیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT