Monday , December 11 2017
Home / دنیا / ملائشیا کی پہلی ’اسلامی‘ ایئرلائن کے مالکان ہندو

ملائشیا کی پہلی ’اسلامی‘ ایئرلائن کے مالکان ہندو

کوالالمپور ۔ 25 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) اپنے آپ کو ملائیشیا کی سب سے پہلی ’اسلامی‘ ایئرلائن کہلانے والی ریانی ایئرلائن نے اپنی پہلی پرواز کا آغاز جاریہ ہفتہ کیا ہے۔ دوران پراوز مسافروں کو صرف حلال کھانا دیا جاتاہے اور شراب پر پابندی ہے۔ ایئرلائن نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ ہر شرعی معیار پر پوری اترتی ہے۔ حلال کھانے کے علاوہ دوران پرواز اذان دی جائے گی۔ مسلمان ایئر ہوسٹسوں کے لیے حجاب پہنا لازمی ہے جبکہ غیر مسلم عملے کو ’مناسب‘ کپڑے پہنے کا پابند کیا جائے گا۔ یہ دنیا کی سب سے پہلی ’اسلامی‘ ایئر لائن نہیں ہے۔دنیا میں دیگر ایسی ایئر لائنز موجود ہیں جو دوران پرواز حلال کھانا فراہم کرتی ہیں جن میں رائل برونائی، سعودی عرب اور ایران ایئر شامل ہیں۔

TOPPOPULARRECENT