Saturday , December 16 2017
Home / سیاسیات / ملائم ، شیوپال سنگھ ،اکھیلیش کی لوہیا ٹرسٹ کے اجلاس میں شرکت

ملائم ، شیوپال سنگھ ،اکھیلیش کی لوہیا ٹرسٹ کے اجلاس میں شرکت

لکھنؤ۔ 8 اگست (سیاست ڈاٹ کام) سماج وادی پارٹی کے سرپرست ملائم سنگھ یادو اور ان کے بھائی شیوپال نے آج لوہیا ٹرسٹ کے ایک اجلاس میں شرکت کی جس کے دوران اکھیلیش یادو کے چار وفادار افراد کو رکنیت سے برطرف کردیا گیا۔ ملائم ،ٹرسٹ کے صدر ہیں۔ اکھیلیش ، شیوپال اور رام گوپال یادو ، محمد اعظم خاں اور دیگر اس کے ارکان ہیں۔ اکھیلیش ، رام گوپال یادو اور اعظم خاں کی غیرموجودگی میں یہ کارروائی کی گئی ۔ شیوپال نے کہا کہ ہر شخص کو اطلاع دی جاچکی ہے ، غالباً وہ مصروف تھے ، اہم اگلے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اجلاس میں اکھیلیش کے چار وفادار رام گووند چودھری ، احمد حسن ، اوشا ورما اور الوک شکیہ کو ان کی رکنیت سے برطرف کردیا گیا۔ ان کی جگہ شیوپال کے وفادار دیپک مشرا ، رام سیوک یادو ، رام نریش یادو اور راجیش یادو کو شامل کیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT