Tuesday , January 23 2018
Home / سیاسیات / ملائم سنگھ اعظم گڑھ کی نشست نہیں چھوڑیں گے: رام گوپال یادو

ملائم سنگھ اعظم گڑھ کی نشست نہیں چھوڑیں گے: رام گوپال یادو

اعظم گڑھ۔/6مئی، ( سیاست ڈاٹ کام ) سماج وادی پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری رام گوپال یادو نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ ان کے بھائی اور پارٹی سربراہ ملائم سنگھ یادو انتخابات میں کامیابی کے بعد مین پوری کے بجائے اعظم گڑھ نشست کو برقرار رکھیں گے۔ یہی نہیں بلکہ رام گوپال یادو نے یہ بھی کہا کہ اعظم گڑھ نشست پر ملائم سنگھ کی کامیابی کے بع

اعظم گڑھ۔/6مئی، ( سیاست ڈاٹ کام ) سماج وادی پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری رام گوپال یادو نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ ان کے بھائی اور پارٹی سربراہ ملائم سنگھ یادو انتخابات میں کامیابی کے بعد مین پوری کے بجائے اعظم گڑھ نشست کو برقرار رکھیں گے۔ یہی نہیں بلکہ رام گوپال یادو نے یہ بھی کہا کہ اعظم گڑھ نشست پر ملائم سنگھ کی کامیابی کے بعد ان کے ملک کے وزیر اعظم بننے کے امکانات بھی روشن ہیں۔ اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملائم سنگھ اعظم گڑھ کی نشست اپنے پاس رکھیں گے کیونکہ اس نشست پر کامیابی انہیں وزارتِ عظمیٰ کے عہدہ کا دعویدار بھی بناسکتی ہے۔

یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ رام گوپال یادو کا بیان خود ملائم سنگھ کے بیان سے متضاد ہے کیونکہ گذشتہ ماہ اپنا پرچہ نامزدگی داخل کرتے ہوئے ملائم سنگھ نے کہا تھا کہ وہ مین پوری نشست پر کامیابی کے بعد دستبردار نہیں ہوں گے۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے رام گوپال یادو نے کہا کہ انہیں پوری امید ہے کہ انتخابات کے بعد مرکز میں تیسرا محاذ حکومت تشکیل دے گا۔یاد رہے کہ رام گوپال یادو کو اپنے بھائی کی جیت کا اتنا یقینی ہے کہ انہوں نے پہلے سے ہی کئی ہزار کیلو مٹھائی کے آرڈرس دے رکھے ہیں۔ شہر کی کوئی مٹھائی کی دوکان ایسی نہیں ہے جہاں انہوں نے آرڈرس نہ دیئے ہوں۔

TOPPOPULARRECENT