Sunday , November 19 2017
Home / سیاسیات / ملائم سنگھ اور امر سنگھ ایک ہی شہ نشین پر ، اعظم خان غیرحاضر

ملائم سنگھ اور امر سنگھ ایک ہی شہ نشین پر ، اعظم خان غیرحاضر

لکھنؤ ۔ 15 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) سماج وادی پارٹی سربراہ ملائم سنگھ یادو اور پارٹی کے برطرف لیڈر امر سنگھ یادو آج ایک ہی شہ نشین پر نظر آئے اور دونوں قائدین کے مابین خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی۔ ہاسپٹل کی سنگ بنیاد تقریب کے موقع پر چیف منسٹر اکھیلیش یادو جو عام طور پر پارٹی سربراہ کی بازو والی نشست پر بیٹھتے ہیں، غیرمعمولی طور پر امر سنگھ کو شہ نشین پر لے آئے اور اپنی نشست انہیں دے دی۔ دونوں قائدین اور چیف منسٹر اکھیلیش یادو کو خوشگوار موڈ میں بات چیت کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ دلچسپ پہلو یہ ہیکہ ریاستی کابینہ کے وزیر اعظم خان جو امر سنگھ کے سخت مخالف تصور کئے جاتے ہیں، اس تقریب میں غیرحاضرتھے۔ تاہم پارٹی قائدین نے اسے ایک اتفاق قرار دیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT