Saturday , December 15 2018

ملائم سنگھ سوائن فلو سے متاثر ہونیکا شبہ

گرگاؤں ؍ لکھنو 7 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سماج وادی پارٹی سربراہ ملائم سنگھ یادو کو سوائن فلو سے متاثر ہونے کے شب میں گرگاؤں کے ایک ہاسپٹل میں شریک کروادیا گیا ہے۔ 75 سالہ لیڈر کو کل شب سانس لینے میں تکلیف کی شکایت پر میدانتا ہاسپٹل میں شریک کروایا گیا ہے۔ ایک سینئر ڈاکٹر نے بتایا کہ ملائم سنگھ کے خون کے نمونے جانچ کیلئے روانہ کردیئے گئے

گرگاؤں ؍ لکھنو 7 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سماج وادی پارٹی سربراہ ملائم سنگھ یادو کو سوائن فلو سے متاثر ہونے کے شب میں گرگاؤں کے ایک ہاسپٹل میں شریک کروادیا گیا ہے۔ 75 سالہ لیڈر کو کل شب سانس لینے میں تکلیف کی شکایت پر میدانتا ہاسپٹل میں شریک کروایا گیا ہے۔ ایک سینئر ڈاکٹر نے بتایا کہ ملائم سنگھ کے خون کے نمونے جانچ کیلئے روانہ کردیئے گئے ہیں۔ اگرچہ ان میں سوائن فلو کی علامتیں نظر آرہی ہیں لیکن میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد بھی مرض کی توثیق کی جاسکتی ہے۔ گزشتہ ہفتہ بھی ملائم سنگھ کو خرابی صحت کی بناء لکھنو کے ہاسپٹل میں ایک دن کیلئے شریک کیا گیا تھا اور مختلف طبی معائنوں کے بعد ڈسچارج کردیا گیا۔ انھوں نے ڈاکٹروں کے مشورہ کل ہولی بھی نہیں منائی۔

راہول نے ملائم کی خیریت دریافت کی
اس دوران نائب صدر کانگریس راہول گاندھی نے جو زائد از پندرہ روز سے رخصت پر ہیں، ایس پی سربراہ کی علالت اور دواخانہ میں شریک رہنے پر فکرمندی ظاہر کی اور اُن کی عاجلانہ صحت یابی کی تمنا کا اظہار کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT