Saturday , November 18 2017
Home / Top Stories / ملائم سنگھ یادو سے شاہی امام کی ملاقات

ملائم سنگھ یادو سے شاہی امام کی ملاقات

راجیہ سبھا اور کونسل کے انتخابات میں مسلمانوں کو نظر انداز کرنے پر احتجاج
لکھنؤ۔/19مئی، ( سیاست ڈاٹ کام ) شاہی امام جامع مسجد دہلی مولانا احمد بخاری نے آج سماجوادی پارٹی سربراہ ملائم سنگھ یادو اور چیف منسٹر اکھلیش یادو سے ملاقات کی اور یہ استفسار کیا کہ راجیہ سبھا اور قانون ساز کونسل کے انتخابات میں پارٹی کی فہرست میں ایک بھی مسلم امیدوار کو شامل کیوں نہیں کیا گیا۔ بعد ازاں امام بخاری نے کہا کہ مسلمانوں کو نظرانداز کردینے پر انہوں نے ناراضگی کا اظہار کیالیکن پارٹی سربراہ نے اس خصوص میں کوئی تیقن نہیں دیا۔ سماجوادی پارٹی نے حال ہی میں راجیہ سبھا کیلئے اپنے امیدواروں کا اعلان کیا ہے جس میں امر سنگھ اور بینی پرساد ورما شامل ہیں لیکن مسلم لیڈروں کو یکسر نظر انداز کردیا گیا۔ امر سنگھ کو امیدوار بنائے جانے پر شدید اعتراض کرتے ہوئے شاہی امام نے کہا کہ ایک ایسے شخص کو دوبارہ نامزد کیا گیا ہے جسے کوئی پسند نہیں کرتا۔ اس ملاقات کے دوران انہوں نے سماجوادی پارٹی لیڈروں کو انتخابی وعدوں کی یاددہانی کروائی ہے جس میں مسلمانوں کیلئے تحفظات، دہشت گردی کے الزام میں محروس مسلم نوجوانوں کے مقدمات کی عاجلانہ یکسوئی، مسلم علاقوں میں اردو میڈیم اسکولوں کا قیام، پولیس فورس میں مسلمانوں کے تقررات شامل ہیں۔ انہوں نے اعظم گڑھ میں پیش آئے فرقہ وارانہ تشدد کا مسئلہ بھی اٹھایا اور کہا کہ سرکاری انتظامیہ بروقت کارروائی کرتا تو یہ تصادم ٹالا جاسکتا تھا۔

TOPPOPULARRECENT