Sunday , June 24 2018
Home / سیاسیات / ملائم سنگھ یادو کے حق میں مہم چلانے تیار ہوں : امرسنگھ

ملائم سنگھ یادو کے حق میں مہم چلانے تیار ہوں : امرسنگھ

فتح پور سیکری۔ 20 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) راشٹریہ لوک دل امیدوار امر سنگھ جو اترپردیش کے فتح پور سیکری سے انتخابی میدان میں ہیں، نے سماج وادی پارٹی سربراہ ملائم سنگھ یادو کیلئے اعظم گڑھ میں انتخابی مہم چلانے کی پیشکش کی ہے۔ انہوں نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ (امرسنگھ) نہیں چاہتے کہ اعظم گڑھ حلقہ انتخاب سے بی جے پی کام

فتح پور سیکری۔ 20 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) راشٹریہ لوک دل امیدوار امر سنگھ جو اترپردیش کے فتح پور سیکری سے انتخابی میدان میں ہیں، نے سماج وادی پارٹی سربراہ ملائم سنگھ یادو کیلئے اعظم گڑھ میں انتخابی مہم چلانے کی پیشکش کی ہے۔ انہوں نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ (امرسنگھ) نہیں چاہتے کہ اعظم گڑھ حلقہ انتخاب سے بی جے پی کامیاب ہو۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہیکہ امر سنگھ کسی زمانے میں ملائم سنگھ کے دستِ راست ہوا کرتے تھے،

لیکن 2010 میں انہوں نے ملائم سنگھ سے علحدگی اختیار کرلی تھی جبکہ جاریہ ماہ کے اوائل میں انہوں نے آر ایل ڈی میں شمولیت اختیار کرلی جسکے سربراہ وزیر شہری ہوا بازی اجیت سنگھ ہیں حالانکہ چہارشنبہ کو فتح پور سیکری میں ان کے روڈ شو کو کوئی خاص پذیرائی حاصل نہیں ہوئی جبکہ آر ایل ڈی میں ان کے ساتھ شامل ہونے والی ایکٹریس سیاستداں جیہ پردا نے روڈ شو میں شرکت ہی نہیں کی، جس سے کافی لوگوں کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔ فتح پور سیکری سے بی جے پی کے امیدوار چودھری بابو لال ہیں جن کا مقامی سیاست میں کافی اثر و رسوخ ہے۔ سماج وادی پارٹی کی موجودہ ایم پی سیما اپادھیائے نے 2009ء کے انتخابات میں راج ببر کو شکست دی تھی۔

TOPPOPULARRECENT