Sunday , June 24 2018
Home / سیاسیات / ملائم سنگھ یادو کے پوترے کی آج تلک تقریب

ملائم سنگھ یادو کے پوترے کی آج تلک تقریب

لکھنؤ۔/20فبروری، ( سیاست ڈاٹ کام ) سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ اور پارٹی سربراہ ملائم سنگھ یادو کے پوترے کی شادی سابق چیف منسٹر بہار لالو پرساد یادو اور رابڑی دیوی کی دختر راج لکشمی کے ساتھ 26فبروری کو نئی دہلی میں انجام پائے گی جبکہ تلک تقریب کل ہفتہ کو ملائم سنگھ کے آبائی ٹاؤن سیفائی میں منعقد ہوگی اور مہمانوں کو گجرات، اتر پردی

لکھنؤ۔/20فبروری، ( سیاست ڈاٹ کام ) سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ اور پارٹی سربراہ ملائم سنگھ یادو کے پوترے کی شادی سابق چیف منسٹر بہار لالو پرساد یادو اور رابڑی دیوی کی دختر راج لکشمی کے ساتھ 26فبروری کو نئی دہلی میں انجام پائے گی جبکہ تلک تقریب کل ہفتہ کو ملائم سنگھ کے آبائی ٹاؤن سیفائی میں منعقد ہوگی اور مہمانوں کو گجرات، اتر پردیش اور بہار کی لذیذ غذائیں فراہم کرنے کیلئے ماہرین پکوان کو طلب کرلیا گیا ہے۔میزبانوں کے ملبوسات کی تیاری کیلئے فلمی ستاروں کے ٹیلرس کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق ایک لاکھ مہمان بشمول فلمی ستارے، گلوکار، سیاستداں، مرکزی و ریاستی وزراء، چیف منسٹرس اور اعلیٰ عہدیدار شریک ہوں گے۔ اس تقریب کی مرکز توجہ وزیر اعظم نریندر مودی اور میگا اسٹار امیتابھ بچن ہوں گے جبکہ پاکستانی گلوکار عدنان سمیع کا خصوصی پروگرام ہوگا۔ ملائم سنگھ اور لالو پرساد کی جانب سے صدر کانگریس سونیا گاندھی کو بھی دعوت نامے دیئے گئے ہیں۔ تاہم ان کی شرکت کے بارے میں ابھی کوئی توثیق نہیں ہوسکی ہے۔

TOPPOPULARRECENT