Thursday , August 16 2018
Home / سیاسیات / ملائم سنگھ ’ ہیجڑے ہیں‘ : اعظم خاں

ملائم سنگھ ’ ہیجڑے ہیں‘ : اعظم خاں

نئی دہلی۔/14اگسٹ، ( سیاست ڈاٹ کام) سماجوادی پارٹی لیڈر اعظم خاں جنہیں اُتر پردیش میں حالیہ فرقہ وارانہ فسادات پر شدید تنقیدوں کا سامنا ہے، لیکن اب ایسا لگتا ہے کہ وہ خود ’ مزید مشکلات ‘ میں ڈالنے کا ذہن بناچکے ہیں کیونکہ انہوں نے ملائم سنگھ کے بارے میں جو کچھ کہا اس سے یہی ظاہر ہوتا ہے۔ اپنے حلقہ انتخاب رام پور میں ایک جلسہ سے خطاب کر

نئی دہلی۔/14اگسٹ، ( سیاست ڈاٹ کام) سماجوادی پارٹی لیڈر اعظم خاں جنہیں اُتر پردیش میں حالیہ فرقہ وارانہ فسادات پر شدید تنقیدوں کا سامنا ہے، لیکن اب ایسا لگتا ہے کہ وہ خود ’ مزید مشکلات ‘ میں ڈالنے کا ذہن بناچکے ہیں کیونکہ انہوں نے ملائم سنگھ کے بارے میں جو کچھ کہا اس سے یہی ظاہر ہوتا ہے۔ اپنے حلقہ انتخاب رام پور میں ایک جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملائم سنگھ ہیجڑے ہیں کیونکہ انہوں نے اتر پردیش میں متعدد حلقہ انتخاب کی ترقی کیلئے کوئی کارہائے نمایاں انجام نہیں دیئے۔ انہوں نے ادعا کیا کہ رام پور کی ترقی اُن کی (اعظم خان ) کی وجہ سے ہوئی ہے نہ کہ ملائم سنگھ کی وجہ سے۔ انہوں نے ملائم سنگھ کے ان دعووں کو مسترد کردیا کہ انہوں نے ( ملائم ) رام پور کی ترقی میں اہم رول ادا کیا ہے۔ اعظم خاں کی تقریر کا ویڈیو بھی تیار کیا گیا ہے جس میں انہوں نے ملائم سنگھ کے خلاف اور بھی کئی نازیباالفاظ کااستعمال کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT