Monday , December 18 2017
Home / سیاسیات / ملائم و شیوپال کی نئی سیاسی جماعت کے قیام کا امکان

ملائم و شیوپال کی نئی سیاسی جماعت کے قیام کا امکان

لکھنو۔18ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) وادی پارٹی سربراہ ملائم سنگھ یادو اور ان کے بھائی شیوپال سنگھ یادو آئندہ نوراتری میں نئی پارٹی کا اعلان کرسکتے ہیں جس سے پارٹی تقسیم کے آثار نظر آرہے ہیں۔ایس پی کی قومی مندوبین کانفرنس آئندہ پانچ اکتوبر کو آگرہ میں منعقد ہوگی ۔ سیاسی حلقوں میں قیاس آرائی کی جارہی ہے کہ قومی کانفرنس سے پہلے ہی ملائم سنگھ یادو نئی پارٹی بنانے کا فیصلہ کرسکتے ہیں۔ایس پی کے صدر اکھیلیش یادو کے چچا شیوپال سنگھ یادو کے مطابق جلد نئی پارٹی کا اعلان کیا جائیگا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اور ملائم سنگھ یادو چاہتے ہیں کہ پارٹی اور کنبہ ایک رہے لیکن اکھلیش اپنی ضد پر اڑے ہیں ۔ ان کی ضد سے مجبور ہوکر نئی پارٹی قائم کرنے سوچنا پڑرہا ہے ۔ایس پی ریاستی کانفرنس 23ستمبر کو لکھنؤ میں اور قومی کانفرنس پانچ اکتوبر کو آگرہ میں ہے ۔ قومی کانفرنس کیلئے ہورڈنگس میں ملائم سنگھ یادو کی تصویر نہیں ہوگی ۔ ایک سینئر لیڈر نے بتایا کہ نئی پارٹی کا نام سماج وادی سیکولر فرنٹ ہوسکتا ہے اور اس کا اعلان نوراتری میں کیا جاسکتا ہے ۔ ملائم اور شیوپال سنگھ یادو کے حامیوں نے اپنے لوگوں کی نشاندہی کرنا شروع کردی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT