Monday , December 18 2017
Home / سیاسیات / ’’ملائم پی ایم اور راہول اُن کے نائب‘‘

’’ملائم پی ایم اور راہول اُن کے نائب‘‘

چیف منسٹر اکھلیش کی انوکھی تجویز، کانگریس کا منفی ردعمل
نئی دہلی /4 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) سماج وادی پارٹی اور کانگریس کے درمیان اتحاد ممکن ہے، جس کے تحت ملائم سنگھ یادو وزیر اعظم بنیں گے اور راہول گاندھی نائب وزیر اعظم، چیف منسٹر اتر پردیش اکھلیش یادو نے آج یہ تجویز پیش کی، لیکن اپوزیشن پارٹی نے اسے ٹھکراتے ہوئے کہا کہ فی الحال ایسا کوئی اتحاد زیر غور نہیں ہے۔ اکھلیش نے یہ تبصرہ کانگریس کے نائب صدر راہول کی موجودگی میں یہاں منعقدہ ہندوستان ٹائمز لیڈر شپ سمٹ میں گفتگو کے دوران کیا۔ تاہم راہول جنھیں اس تجویز پر مسکراتے دیکھا گیا، انھوں نے کوئی بھی جوابی تبصرہ سے انکار کردیا۔ لیکن پارٹی کی طرف سے ترجمان سشمیتا دیو نے اکھلیش کی تجویز کے تعلق سے اخباری نمائندوں کے سوال پر کہا کہ فی الحال کانگریس کا سماج وادی پارٹی کے ساتھ کوئی اتحاد یا مفاہمت کا ارادہ نہیں ہے، لہذا اس کے بعد والا سوال پیدا ہی نہیں ہوتا۔

TOPPOPULARRECENT