ملائم کی بہو اپرنا کو شکست

لکھنو ۔11 مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام) سماج وادی پارٹی سربراہ ملائم سنگھ یادو کی بہو اپرنا یادو کو یوپی انتخابات میں شکست ہوئی ۔ اپرنا کے علاوہ تین وزراء جن میں سے ایک کو حال ہی میں برطرف کردیا گیا تھا وہ بھی شکست سے دوچار ہوئے ۔ اپرنا کو بی جے پی کی امیدوار ریتا جوشی نے لکھنو کنٹونمنٹ سے 33,796 ووٹوں کے فرق سے شکست دی ۔

TOPPOPULARRECENT