Wednesday , June 20 2018
Home / سیاسیات / ملائم کے گھر تقریب، وزیراعظم شرکت کرینگے

ملائم کے گھر تقریب، وزیراعظم شرکت کرینگے

ایٹاوہ(یوپی) ۔ 18 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) سماج وادی پارٹی سربراہ ملائم سنگھ یادو کے بھائی کے پوترے تیج پرتاب یادو کی ’’تلک‘‘ تقریب 21 فبروری کو ایٹاوہ میں منعقد ہورہی ہے اور تقریباً 1.25 لاکھ مہمانوں کو مدعو کیا گیا ہے۔ ان میں ملک کی سربرآوردہ شخصیتیں بشمول وزیراعظم نریندر مودی شامل ہیں۔ اترپردیش کے ڈی جی پی اے کے جین نے آج ملائم سنگھ ی

ایٹاوہ(یوپی) ۔ 18 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) سماج وادی پارٹی سربراہ ملائم سنگھ یادو کے بھائی کے پوترے تیج پرتاب یادو کی ’’تلک‘‘ تقریب 21 فبروری کو ایٹاوہ میں منعقد ہورہی ہے اور تقریباً 1.25 لاکھ مہمانوں کو مدعو کیا گیا ہے۔ ان میں ملک کی سربرآوردہ شخصیتیں بشمول وزیراعظم نریندر مودی شامل ہیں۔ اترپردیش کے ڈی جی پی اے کے جین نے آج ملائم سنگھ یادو کے آبائی گاؤں سیئفائی واقع ایٹاوہ کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ وزیراعظم اور ان کے کئی کابینی رفقاء کی آمد کے پیش نظر ڈی جی پی نے یہاں کا دورہ کیا ہے۔ مودی کی سیکوریٹی ٹیم نے بھی اس مقام کا دورہ کرتے ہوئے انتظامات اور سیکوریٹی کا جائزہ لیا۔ وزیراعظم کی شرکت کے بارے میں سرکاری طور پر توثیق نہیں کی گئی لیکن اڈوانسڈ سیکوریٹی ٹیم سیئفائی پہنچ چکی ہے جہاں تلک تقریب منعقد ہوگی۔ مین پوری رکن پارلیمنٹ تیج پرتاب یادو اور آر جے ڈی سربراہ لالو پرسادیادو کی دختر کی منگنی 16 ڈسمبر کو ہوئی۔ دہلی میں 26 فبروری کو شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔ ملائم سنگھ یادو نے ملک کے سرکاری قائدین بشمول صدر کانگریس سونیا گاندھی کو دعوت نامہ دیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT