Saturday , June 23 2018
Home / دنیا / ملائیشیاء کے طیارہ کی تلاش جاری نئے سگنل ملنے سے امیدیں روشن

ملائیشیاء کے طیارہ کی تلاش جاری نئے سگنل ملنے سے امیدیں روشن

پرتھ 10 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ملائیشیاء کے لاپتہ طیارہ کے بارے میں زیر آب نئے سگنل دستیاب ہونے سے امیدیں پیدا ہوگئی ہیں کہ یہ طیارہ کہیں پر ہے ۔ تلاشی مہم پر مصروف ماہرین نے بحر ہند کے ایک مخصوص علاقہ کو محصور کرلیا ہے اور اس کے قطعی مقام کا پتہ چلانے کیلئے تحقیقات کی جارہی ہے۔ آسٹریلیا کے بحری ایر کرافٹ نے بعض علاقوں سے زیر آب سگنلس حاصل کئے ہیں۔

ایرانی تیل کی درآمد پر روس نے
امریکی اعتراض کو مسترد کردیا
ماسکو ، 10 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) روس کے نائب وزیر خارجہ سیرگئی ریابکوف نے ایران سے یومیہ پانچ لاکھ بیارل تیل کی درآمد پر امریکی انتباہ مسترد کر دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ماسکو حکومت کسی دباؤ میں نہیں آئے گی۔ ریابکوف نے یہ بھی کہا کہ روس، ایران کے ساتھ تعلقات مزید بہتر بنانے کا خواہاں ہے۔ انھوں یہ بھی واضح کیا کہ روس اور ایران کے تجارتی تعلقات میں بیرونی سیاسی یا معاشی عناصر حائل نہیں ہو سکتے۔

TOPPOPULARRECENT