Thursday , June 21 2018
Home / دنیا / ملائیشیائی جٹ کی تلاش روک دی گئی ایک آبدوز میں فنی مسائل کا سامنا

ملائیشیائی جٹ کی تلاش روک دی گئی ایک آبدوز میں فنی مسائل کا سامنا

پرتھ ، 15 مئی (سیاست ڈاٹ کام) لاپتہ ملائیشیائی طیارہ کیلئے جنوبی بحر ہند میں زیرآب تلاش کو آج روک دیا گیا کیونکہ ایک چھوٹی آبدوز میں تکنیکی مسائل پیش آئے جو طیارہ کو گہرائی میں تلاش کرنے والی واحد آبدوز ہے ۔زیرآب خودکار گاڑی ’بلو فِن 21‘ جو امریکی بحریہ کی سائیڈ اسکان سونار سے لیس ہے، اسے گزشتہ ماہ آسٹریلین نیوی کے جہاز ’اوشن شیلڈ‘ سے تعینات کیا گیا تھا ۔کوالالمپور سے 8 مارچ کو بیجنگ کیلئے روانہ ملائیشیا ایرلائنز فلائٹ میں 239 افراد بشمول پانچ ہندوستانی، اور 154 چینی شہری سوار تھے، اڑان بھرنے کے چند گھنٹے بعد پراسرار طور پر غائب ہوگیا۔

TOPPOPULARRECENT