Thursday , September 20 2018
Home / دنیا / ملائیشیائی طیارہ لاپتہ ہونے کا ایک سال مکمل MH370

ملائیشیائی طیارہ لاپتہ ہونے کا ایک سال مکمل MH370

کوالالمپور ۔ 9 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ملائشیا کی بدنصیب فلائیٹ MH-370 جسے غائب ہوئے ایک سال کا عرصہ مکمل ہوگیا تاہم اس کے باوجود ایک بار پھر اس طیارہ کے غائب ہوجانے اور ممکنہ طور پر تباہ ہوجانے کی جو تحقیقات کی جارہی ہیں، اسے تنقیدوں کا سامنا ہے کیونکہ حیرت انگیز طور پر یہ انکشاف ہوا ہیکہ طیارہ کی بیکن بیڑی ناکارہ ہوچکی تھی۔ ملائشیا کی جا

کوالالمپور ۔ 9 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ملائشیا کی بدنصیب فلائیٹ MH-370 جسے غائب ہوئے ایک سال کا عرصہ مکمل ہوگیا تاہم اس کے باوجود ایک بار پھر اس طیارہ کے غائب ہوجانے اور ممکنہ طور پر تباہ ہوجانے کی جو تحقیقات کی جارہی ہیں، اسے تنقیدوں کا سامنا ہے کیونکہ حیرت انگیز طور پر یہ انکشاف ہوا ہیکہ طیارہ کی بیکن بیڑی ناکارہ ہوچکی تھی۔ ملائشیا کی جانب سے جو بین الاقوامی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی تھی، اس نے اپنی عبوری رپورٹ میں کوئی نیا سراغ پیش نہیں کیا ہے۔ 8 مارچ 2014ء کو 239 مسافرین اور عملہ کے ارکان کے ساتھ MH370 پرواز کے کچھ دیر بعد ہی لاپتہ ہوگئی تھی جسے ایک سال مکمل ہونے کے بعد بھی ڈھونڈا نہیں جاسکا۔ دوسری طرف تجزیہ نگار اور مہلوکین مسافرین کے رشتہ داروں نے بھی کئی سوالات اٹھائے ہیں جس میں یہ شک و شبہ بھی شامل ہے جو بیکن بیڑی کے بارے میں ظاہر کیا گیا ہے جو فلائیٹ ڈیٹا ریکارڈ سے منسلک ہوتی ہے جو ایک سال قبل ہی ناکارہ ہوگئی تھی اس کے باوجود بھی اسی بیڑی کو استعمال کیا گیا۔ دریں اثناء ایک ملائشیائی شہری جس کا رشتہ دار اسی بدنصیب طیارہ پر سوار تھا، نے کہا کہ اسے توقع ہیکہ بین الاقوامی ہوا بازی مجلس ناکارہ ہوجانے والی بیڑی کا استعمال کرتے ہوئے ہوا بازی قوانین کی خلاف ورزی پر ملائشین ایرلائنز کے خلاف تادیبی کارروائی کرے گی۔ دوسری طرف فلائیٹ گلوبل میگزین کے مینجنگ ایڈیٹر گریگ والڈرون نے بھی حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ناکارہ بیڑی کا استعمال کرنے سے یہ ظاہر ہوجاتا ہیکہ ایرلائنز نے مینٹیننس کے معاملہ میں انتہائی لاپرواہی کا ثبوت دیا۔

TOPPOPULARRECENT