Sunday , September 23 2018
Home / ہندوستان / ملائیشیائی لاپتہ طیارہ کی تلاش کیلئے ہندوستان کا ’’آپریشن سرچ لائیٹ‘‘

ملائیشیائی لاپتہ طیارہ کی تلاش کیلئے ہندوستان کا ’’آپریشن سرچ لائیٹ‘‘

نئی دہلی؍ کوالالمپور۔ 13 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ملائیشیا کے لاپتہ طیارہ کی تلاش کیلئے عالمی کوششوں میں شامل ہوتے ہوئے ہندوستان نے 4 جنگی جہاز اور 6 طیارے بشمول انتہائی عصری خصوصی نگران کار P-8I طیارہ اور3 ہیلی کاپٹرس ’’آپریشن سرچ لائیٹ‘‘ کے تحت تعینات کئے ہیں۔ کوالالمپور میں ہندوستانی ہائی کمشنر سے رسمی درخواست موصول ہونے کے بعد یہ اق

نئی دہلی؍ کوالالمپور۔ 13 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ملائیشیا کے لاپتہ طیارہ کی تلاش کیلئے عالمی کوششوں میں شامل ہوتے ہوئے ہندوستان نے 4 جنگی جہاز اور 6 طیارے بشمول انتہائی عصری خصوصی نگران کار P-8I طیارہ اور3 ہیلی کاپٹرس ’’آپریشن سرچ لائیٹ‘‘ کے تحت تعینات کئے ہیں۔ کوالالمپور میں ہندوستانی ہائی کمشنر سے رسمی درخواست موصول ہونے کے بعد یہ اقدام کیا گیا۔ ہندوستانی فضائیہ نے بھی عصری 2 سوپر ہرکیولس ٹرانسپورٹ طیارے متعین کئے ہیں جو توقع ہے کہ بہت جلد پورٹ بلیر پہونچ جائیں گے۔ اس دوران ملائیشیا کے کارگزار وزیر ٹرانسپورٹ ہشام الدین احمد نے کہا کہ جب تک کوئی ملبہ نہیں مل جاتا ، ہم یہ نہیں سمجھ سکتے کہ تحقیقات میں پیشرفت ہوئی ہے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ ہر گذرتے دن کے ساتھ تلاشی کا کام مشکل ہوتا جارہا ہے۔

یو پی کے ایک عہدیدار کا اقدام خودکشی
لکھنؤ ۔ 13 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ایک عہدیدار نے وزیر سیاحت پر اراضیات پر ناجائز قبضہ کا الزام عائد کرکے اقدام خودکشی کیا۔ پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ بجنور میں پیش آیا جہاں ولیج ڈیولپمنٹ آفیسر منوگوڑ اپنے جسم پر کیروسین چھڑک کر آگ لگانے ہی والے تھے کہ انہیں ایسا کرنے سے روک دیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT