Wednesday , December 19 2018

ملائیشیامیں کشتی غرقاب ،32 افراد لاپتہ، 60 زندہ بچ گئے

کوالالمپور 18 جون (سیاست ڈاٹ کام) ملائیشیا کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ ساحل کے قریب ایک کشتی غرقاب ہو گئی ہے جس میں 60 افراد زندہ بچ گئے۔ حادثے کا شکار ہونے والی اس کشتی پر 97 افراد سوار تھے جن میں سے 60 افراد کو بچا لیا گیا ہے جبکہ 32افراد ابھی تک لاپتہ ہیں۔عہدیداروں کا کہنا ہے کہ ایک ہیلی کاپٹر اور پانچ امدادی کشتیاں اس علاقے کیلئے روانہ ک

کوالالمپور 18 جون (سیاست ڈاٹ کام) ملائیشیا کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ ساحل کے قریب ایک کشتی غرقاب ہو گئی ہے جس میں 60 افراد زندہ بچ گئے۔ حادثے کا شکار ہونے والی اس کشتی پر 97 افراد سوار تھے جن میں سے 60 افراد کو بچا لیا گیا ہے جبکہ 32افراد ابھی تک لاپتہ ہیں۔عہدیداروں کا کہنا ہے کہ ایک ہیلی کاپٹر اور پانچ امدادی کشتیاں اس علاقے کیلئے روانہ کی گئی ہیں تاکہ لوگوں کو تلاش کیا جا سکے۔ملائیشیا کی بحریہ انفورسمنٹ ایجنسی کے ترجمان کے مطابق سانحے کا شکار کشتی کے سواروں میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔

اطلاعات کے مطابق لکڑی کی یہ کشتی آبنائے ملاکا میں بینٹنگ کے قریب کلانگ بندرگاہ کے ساحل سے دور نصف شب کو ڈوبی۔بحریہ کے ایک ملازم محمد زوری نے خبررساں ادارہ کو بتایا کہ اس کشتی کو بحری سفر کی اجازت نہیں تھی۔عہدیداروں کا کہنا ہے کہ کشتی پر سوار تمام افراد انڈونیشیا کے رہنے والے تھے جو غیرقانونی طور پر جزیرہ نما ملاکا کے راستے ملائیشیا میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ تاہم اس بارے میں متضاد خبریں بھی ہیں کیونکہ بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ لوگ اسلامی ماہ رمضان کیلئے اپنے وطن انڈونیشیا لوٹ رہے تھے۔ابھی تک حادثے کے اسباب کا پتہ نہیں چل سکا ہے، نہ ہی یہ معلوم ہو سکا ہے کہ کشتی میں کتنے افراد کی گنجائش تھی۔

TOPPOPULARRECENT