Sunday , January 21 2018
Home / دنیا / ملائیشیا ء کے مہلک کشتیوں کے حادثوں کے بعد دو انڈونیشیائی گرفتار

ملائیشیا ء کے مہلک کشتیوں کے حادثوں کے بعد دو انڈونیشیائی گرفتار

کوالالمپور 20 جون (سیاست ڈاٹ کام )ملائیشیاء کے عہدیداروں نے آج کہا کہ انہوں نے دو انڈونیشیائی شہریوں کو دو کشتیوں کے غرق ہونے کے مہلک حادثوں کے سلسلے میں گرفتار کرلیا ہے ۔ ان حادثوں میں 15 افراد ہلاک اور دیگر 27 لاپتہ ہوگئے ۔ 82 افراد تاحال اس سلسلہ میں ملزم قرار دیئے گئے ہیں اور مغربی ملائیشیاء میں ان کی تلاش جاری ہے ۔ مبینہ طور پر یہ کشتیاں پڑوسی انڈونیشیائی جزیرہ سماترا جارہی تھی۔

پاکستانی خاتون رکن مقننہ فائرنگ کے زخموں سے جانبر نہ ہوسکی
لاہور 20 جون (سیاست ڈاٹ کام )ایک پاکستانی خاتون رکن پارلیمنٹ جو نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو دن قبل شدید زخمی ہوگئی تھی آج دواخانہ میں زخموں سے جانبر نہ ہوسکی ۔ متحدہ قومی مومنٹ کی ایم پی طاہرہ آصف اپنی قیام گاہ سے اسلام آباد جانے روانہ ہوئی تھیں تا کہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کرسکے جبکہ اقبال ٹاون علاقہ میں دو موٹر سائیکل سوار نامعلوم افراد نے ان کا راستہ روکا اور ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ انہیں گولیوں کے تین زخم آئے اور وہ شیخ زاید ہاسپٹل میں زیر علاج تھی۔

TOPPOPULARRECENT