Monday , November 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / ملائیشیا اوپن سوپر سیریز پریمیر سائنا، سندھو کی پیش رفت

ملائیشیا اوپن سوپر سیریز پریمیر سائنا، سندھو کی پیش رفت

شاہ عالم (ملائیشیا)، 6 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ملائیشیا اوپن سوپر سیریز پریمیر میں سائنا نہوال اور پی وی سندھو آج ویمنس سکنڈ راؤنڈ میں پہنچ گئیں لیکن یہ انڈین مین شٹلرز کیلئے مایوس کن روز ثابت ہوا کیوں کہ اُن میں سے دو کا عاجلانہ اخراج ہوگیا۔ گزشتہ ہفتے انڈیا اوپن میں سیمی فائنل اختتام کے بعد سائنا نے یہاں 550,000 ڈالر والے ایونٹ میں اپنی مہم کی مثبت شروعات کی، جیسا کہ انھوں نے 30 منٹ میں تھائی لینڈ کی نیچاؤں جنداپول کے مقابل 21-16، 21-7 کے اسکور پر اپنی چھٹی جیت درج کرائی۔ 26 سالہ انڈین اسٹار کا اگلا مقابلہ کوریا کی بائی یون جو سے ہوگا، جنھوں نے گزشتہ ہفتے نئی دہلی میں سندھو کی مہم ختم کردی تھی۔ یہاں چھٹی سیڈ سندھو نے چین کی بینگ جیاؤ کو 40 منٹ کے ویمنس سنگلز فرسٹ راؤنڈ میچ میں 21-16، 21-17 سے ہراکر اپنی ناکامیوں کا بدلہ لیا، جو یہی حریف کے مقابل 2015ء انڈونیشین ماسٹرز اور 2016ء سوئس اوپن میں ہوئی تھی۔ تاہم مینس سنگلز میں رِیو اولمپکس میں شرکت کیلئے پُرامید ایچ ایس پرانوئے اور کیدمبی سریکانت ابتدائی رکاوٹ عبور کرنے میں ناکام ہوگئے۔ سریکانت کو تھائی حریف بونساک پونسانا نے تین گیم میں ہرایا جبکہ پرانوئے کو جاپانی کینتو موموتو نے 19-21، 20-22 سے ناکام کیا۔

TOPPOPULARRECENT