Sunday , December 17 2017
Home / دنیا / ملائیشیا میں تودے گرنے سے 14 افراد ہلاک

ملائیشیا میں تودے گرنے سے 14 افراد ہلاک

کوالالمپور۔ 21 اکتوبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) ملائیشیا کے شمال مشرقی ریاست پینانگ جارج ٹاؤن میں تعمیراتی جگہ پر تودے گرنے سے 14 غیر ملکی ملازمین ہلاک اور 11 دیگر افراد لاپتہ بتائے گئے ہیں ۔ یہ اطلاع آج حکام نے دی ۔حکام نے بتایا کہ انڈونیشیا کے دو اور میانمار کے ایک شخص کی نعش کو ملبے سے نکالا گیا ہے ، جبکہ دو مزدوروں کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔پناگ کے فائربریگیڈ اور ریسکیو آپریشن کے محکمہ ڈائریکٹر سعدان مختار نے بتایا کہ 35 میٹر کی گہرائی تک کھدائی کرنے میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔ ہم نے متاثرین کو تلاش کرنے لئے تین جوانوں سمیت -9 یونٹ کو تعینات کیا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT