Tuesday , December 12 2017
Home / دنیا / ملائیشیا میں سخت پولیس چوکسی

ملائیشیا میں سخت پولیس چوکسی

کوالالمپور۔21ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) انڈونیشیاء کی پولیس کی جانب سے دولت اسلامیہ سے مربوط جنگجوؤں کے ایک دہشت گردانہ حملہ کو ناکام کرنے کے بعد ملائیشیا نے بھی ریڈ الرٹ کا اعلان کردیا ہے ۔دولت اسلامیہ نے نئے سال کے موقع پر جکارتہ میں متعدد مقامات پر بم دھماکیکا منصوبہ بنایا تھا ۔ انسپکٹر جنرل آفپولیس خالد ابوبکر نے کہا کہ ہم پوری طرح چوکس ہیں اور صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ملک گیر پیمانے پر پولیس کو مسلسل محتاط ‘ چوکنا اور چوکس رہنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔اس سلسلہ میں جن لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے ان میں ایک جاوامیں واقع اسلامی اقامتی اسکول کا 31سالہ ٹیچر اور اس کا شاگرد شامل ہے ۔ انڈونیشیا ‘ ملائیشیا اور مشرق بعید کے کئی ممالک میں حالیہ عرصہ کے دوران داعش کے خطرات میں اضافہ ہوا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT