Thursday , June 21 2018
Home / دنیا / ملائیشیا میں میعاد سے دو مہینے قبل پارلیمنٹ تحلیل

ملائیشیا میں میعاد سے دو مہینے قبل پارلیمنٹ تحلیل

کوالالمپور، 6 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ملائیشیا ء کے وزیر اعظم نجیب رزاق نے اپنی حکومت کے پانچ سال مکمل ہونے سے تقریبا دو مہینے پہلے ہی آج پارلیمنٹ تحلیل کرنے کا اعلان کردیا، جس سے عام انتخابات جلد منعقد ہونے کاراستہ صاف ہوگیا ہے ۔ مسٹر نجیب رزاق کو سرکاری فنڈ سے اربوں روپے کے خردبرد کے الزامات کا سامنا ہے اور ان کے حریف مہاتر محمد سے سخت چیلنج دیئے جانے کا امکان ہے ، اس لئے اپنے حکمراں اتحاد کے واضح کامیابی حاصل کرنے کے لئے وہ کافی دباؤ میں ہیں۔ ملک میں مہنگائی کی زیادتی کے سبب لوگ ان سے ناراض ہیں، جس سے ان کی راہ مزید مشکل ہوگئی ہے ۔ وزیر اعظم مسٹر نجیب رزاق نے پارلیمنٹ تحلیل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے شاہ سلطان محمد پنجم سے ملاقات کرکے پارلیمنٹ تحلیل کرنے کی منظور ی حاصل کرلی ہے ۔ خصوصی بیان میں انہوں نے کہا کہ شاہ سلطان محمد پنجم نے 7 اپریل بروز ہفتہ سے پارلیمنٹ تحلیل کرنے کی سفارش منظور کرلی ہے۔ ملائیشیا میں پارلیمنٹ تحلیل ہونے کے بعد 60 دنوں میں الیکشن کرانا ضروری ہے ، جس کے پیش نظر الیکشن کمیشن اندرون ایک ہفتہ انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرسکتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT