Tuesday , December 11 2018

ملائیشیا میں پھنسے ہوئے شامی شہری کو بالآخر کینیڈا جانے کی اجازت

کوالالمپور ۔ 27 نومبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) ایک شامی پناہ گزین جو ملائیشیا کے ایک ایرپورٹ پر گزشتہ کئی ماہ سے رُکا ہوا ہے ، اُسے کینیڈا نے مستقل شہریت عطا کی ہے جس کے بعد براہ وینکوور کینیڈا روانہ ہوچکا ہے ۔ یاد رہے کہ حسن الیکونتر نے جن صعوبتوں کو برداشت کیا وہ سوشیل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہیں جہاں اُسے ایرلائینز میں سربراہ کئے جانے والے بچے ہوئے کھانے دیئے جاتے تھے ۔ نہانا ، دھونا اور داڑھی وغیرہ بنانے کیلئے وہ ایرپورٹ کے بیت الخلاء کا استعمال کرتا تھا جو کوالالمپور ایرپورٹ کے ٹرمنل۔2 میں واقع ہے ۔ جاریہ سال مارچ میں اُسے ملائیشیا میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی تھی اور ا ُس وقت سے وہ اُس ایرپورٹ پر تھا کیونکہ ویزا مسائل کی وجہ سے اُسے دیگر ممالک روانہ ہونے کی بھی اجازت نہیں دی گئی جبکہ گزشتہ ماہ امیگریشن عہدیداروں نے اُسے حراست میں لیا تھا ۔گزشتہ کچھ ہفتوں سے اُس کی داڑھی بھی بے تحاشہ بڑھ گئی تھی اور ایسا لگتا تھا جیسے وہ ایک چلتا پھرتا جنگل ہو۔ بہرحال اُس نے اپنی مشکلات ختم ہونے پر خوشی کااظہار کیا اور کہا کہ شام میں گزشتہ کئی سالوں سے حالات ابتر ہیں اور گزشتہ چھ سات ماہ اُس کیلئے انتہائی تکلیف دہ ثابت ہوئے ۔ اُسے ایسا لگتا تھا جیسے وہ پتھروں کے زمانے کا کوئی آدمی ہو ۔

TOPPOPULARRECENT