Tuesday , November 21 2017
Home / Top Stories / ملائیشیا میں ہزاروں بچوں نے خانہ کعبہ کے ماڈل کے گرد طواف کیا

ملائیشیا میں ہزاروں بچوں نے خانہ کعبہ کے ماڈل کے گرد طواف کیا

مطالبات قبول کرنے سعودی عرب اور بحرین کا قطر سے مطالبہ

مناما۔ 2 اگست (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب اور بحرین نے قطر سے اپنی پالیسیوں کو بہتر بنانے اور اس ملک سے اپنے سفارتی تعلقات منقطع کرنے والے ملکوں کی جانب سے پیش کردہ مطالبات کو پورا کرنے کا کہا ہے۔ دوحہ انتظامیہ سے کیے گئے ان مطالبات کو بحرین کے شاہ حماد بن عیسی الا خلیفہ، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی جدہ میں ملاقات کے دوران پیش کیا گیا۔بحرین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی بی این اے کی خبر کے مطابق مذاکرات میں الا خلیفہ نے کہا ہے کہ ان کا ملک سلامتی و استحکام کے قیام سمیت تمام تر خطرات اور بیرونی مداخلت کے خلاف جدوجہد میں ہمیشہ سعودی عرب کے ساتھ ہے۔ واضح رہے کہ مذکورہ چار ملکوں نے تعلقات کو بحال کرنے کی خاطر دوحہ انتظامیہ کو 13 نکاتی ایک مطالبہ فہرست پیش کی تھی، جبکہ قطر نے بین الاقوامی قوانین کے منافی کسی بھی مطالبے کو قبول نہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT