Wednesday , September 19 2018
Home / دنیا / ملائیشیا میں ہندوستانی وکیل کی سرکاری اعزاز کے ساتھ آخری رسومات

ملائیشیا میں ہندوستانی وکیل کی سرکاری اعزاز کے ساتھ آخری رسومات

کوالالمپور ۔20اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) اعلیٰ سطحی ہندوستانی وکیل اور سیاستداں کرپال سنگھ کی آخری رسوما ت جارج ٹاؤن میں مکمل سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئی۔ ہزاروں سوگواراوں نے ان کے نام کے نعرے لگاتے ہوئے انہیں وداع کیا ۔ 74سالہ کرپال سنگھ کے ارکان خاندان نے آخری رسومات 30منٹ میں انجام دیئے ۔ سکھ مت کے مطابق آخری رسوما ت انجام دی گئیں ۔

کوالالمپور ۔20اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) اعلیٰ سطحی ہندوستانی وکیل اور سیاستداں کرپال سنگھ کی آخری رسوما ت جارج ٹاؤن میں مکمل سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئی۔ ہزاروں سوگواراوں نے ان کے نام کے نعرے لگاتے ہوئے انہیں وداع کیا ۔ 74سالہ کرپال سنگھ کے ارکان خاندان نے آخری رسومات 30منٹ میں انجام دیئے ۔ سکھ مت کے مطابق آخری رسوما ت انجام دی گئیں ۔ عوام سے تابوت کے پاس سے ہٹ جانے کیلئے بار بار اپیل کی جارہی تھی ۔ ہزاروں افراد جارج ٹاؤن کی سڑکوں پر ارتھی جلوس دیکھنے کیلئے جمع ہوگئے تھے ۔ جلوس میں 100موٹر سیکل سوارتابوت کے آگے جارہے تھے ۔ ارتھی جلوس چند مقامات پر جہاں آنجہانی مقبول تھے روکا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT