Saturday , November 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / ملائیشیا چمپیئن شپ میں حیدرآبادی کراٹے کاز کے شاندار مظاہرے

ملائیشیا چمپیئن شپ میں حیدرآبادی کراٹے کاز کے شاندار مظاہرے

حیدرآباد ۔ 29 ڈسمبر ۔ ( سیاست نیوز)ملائیشیا میں منعقدہ چوتھے ایشیا انٹرنیشنل انوٹیشنل اوپن کراٹے چمپیئن شپ اینڈ میکس مارشل آرٹ چیلنج ٹرافی ’’داتومینتری بیسر سلنگور 2015 ‘‘ میں حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے کراٹے کاز نے شاندار مظاہرہ کیا ہے ۔ راجنا باؤلی میں قائم نائیک بوڈو کان کراٹے کلب اکیڈیمی کی اتھلیٹ آر پروینا نے انڈر 14 اور 16 زمرے کے اسپرنگ اور وائپن کاٹا میں گولڈ میڈل جبکہ کاٹا میں سلور میڈل حاصل کیا ۔ اے گریشنا نے انڈر 11 زمرے کے اسپرنگ  مقابلوں میں گولڈ میڈل حاصل کیا نیز ایس سنجنا نے انڈر 14 زمرے کے اسپرنگ مقابلے میں گولڈ میڈل ، انڈر 14 زمرے میں ہی پی سائی جینت نے اسپرنگ میں گولڈ میڈل حاصل کیا ۔ آئی اُدئے سائی کو انڈر 14 زمرے کے اسپرنگ مقابلوں میں گولڈ میڈل جبکہ جی شوانی کو انڈر 11 زمرے میں سلور میڈل حاصل ہوا ہے ۔ مذکورہ اتھلیٹس نے شاندار مظاہروں کے بعد شہر واپسی پر روزنامہ سیاست کے ایڈیٹر جناب زاہد علی خان سے ملاقات کی اور اس موقع پر ایڈیٹر صاحب نے شہر کے ان باصلاحیت کھلاڑیوں کی فتوحات پر انھیں مبارکباد دینے کے علاوہ مستقبل کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا ۔ خصوصی ملاقات میں کلب کے بانی اور کھلاڑیوں کے کوچ پی گنیش نائیک نے ایڈیٹر صاحب کو مومنٹو پیش کیا ۔ علاوہ ازیں پی گنیش نائیک نے حیدرآبادی کھلاڑیوں کی ملائیشیا چمپیئن شپ میں شاندار فتوحات کا تذکرہ کرتے ہوئے اسے ماسٹرس کے رویندر ، کے حسین اور اے سری سیلم کی بہترین ٹریننگ اور انتھک کوششوں کا نتیجہ قرار دیا ۔

TOPPOPULARRECENT