Thursday , January 18 2018
Home / دنیا / ملائیشیا کا لاپتہ طیارہ ہنوز معمہ ، تلاش جاری

ملائیشیا کا لاپتہ طیارہ ہنوز معمہ ، تلاش جاری

واشنگٹن ، 14 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ملائیشیا ایئر لائنز کی پرواز MH-370 کا چھ دن گزر جانے کے باوجود ابھی تک کچھ پتہ نہ چل سکا۔ اس مسافر طیارے کی تلاش کیلئے حکام نے اپنی کوششوں کا دائرہ کار مغرب کی طرف بحر ہند تک پھیلا دیا ہے۔ ملائیشیا کے حکام نے لاپتہ طیارے کی تلاش کا دائرہ کار 13 مارچ سے مزید بڑھا دیا ہے اور اب فلائٹ MH-370 کو بحرہند میں بھی تلا

واشنگٹن ، 14 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ملائیشیا ایئر لائنز کی پرواز MH-370 کا چھ دن گزر جانے کے باوجود ابھی تک کچھ پتہ نہ چل سکا۔ اس مسافر طیارے کی تلاش کیلئے حکام نے اپنی کوششوں کا دائرہ کار مغرب کی طرف بحر ہند تک پھیلا دیا ہے۔ ملائیشیا کے حکام نے لاپتہ طیارے کی تلاش کا دائرہ کار 13 مارچ سے مزید بڑھا دیا ہے اور اب فلائٹ MH-370 کو بحرہند میں بھی تلاش کیا جا رہا ہے۔ یہ فیصلہ اِس اندیشے کے تحت کیا گیا کہ مسافر طیارہ رابطہ منقطع ہونے کے بعد بھی ممکنہ طور پر چند گھنٹوں تک پرواز کرتا رہا۔ جمعرات کو ایک امریکی عہدہ دار نے اپنی شناخت مخفی رکھے جانے کی شرط پر بتایا کہ متعلقہ طیارہ رابطہ منقطع ہو جانے کے چار گھنٹے بعد تک سٹیلائٹ کو سگنل بھیجتا رہا، جس سے اِس بات کی نشاندہی ہوتی ہے کہ طیارہ اُس دوران پرواز کرتا رہا تھا۔ طیارے میں اتنا ایندھن موجود تھا کہ وہ بحر ہند میں کافی آگے تک سفر کر سکے۔

TOPPOPULARRECENT