Monday , December 11 2017
Home / کھیل کی خبریں / ملائیشیا کے خلاف پہلی مرتبہ پاکستان کو شکست دی

ملائیشیا کے خلاف پہلی مرتبہ پاکستان کو شکست دی

ڈھاکہ۔19 اکٹوبر(سیاست ڈاٹ کام) دسویں ایشیا کپ ہاکی ٹورنمنٹ کے سوپر فور مرحلے کا پاکستان نے مایوس کن انداز میں آغاز کیا ہے اور ملائیشیا نے پاکستان کو دلچسپ مقابلے کے بعد 3-2 گولز سے شکست دے دی۔بنگلہ دیش میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے میچ میں ملائیشیا اور پاکستان کے درمیان زبردست مقابلہ دیکھنے کو آیا تاہم قسمت نے ملائیشیا کا ساتھ دیا اور اس نے کامیابی حاصل کی۔میچ کے پہلے ہی منٹ میں پاکستان کے عمر بھٹہ نے شاندار فیلڈ گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی تاہم 10ویں منٹ میں ملائیشیا کے رضی رحیم نے پینالٹی کارنر پر گول کر کے مقابلہ 1-1 سے برابر کر دیا۔19ویں منٹ میں پاکستان کے محمد یعقوب نے فیلڈ گول کر کے مقابلہ 2-1 گولز کر دیا تاہم پاکستان کی یہ برتری بھی زیادہ دیر قائم نہ رہ سکی اور چھ منٹ بعد ہی ملائیشیا کے شاہریل صباح نے فیلڈ گول کر کے مقابلہ 2-2 سے برابر کر دیا۔میچ کے 34ویں منٹ میں ملائیشیا کے فطری ساری نے گول کر کے ٹیم کو 3-2 گولز کی برتری دلائی اور پاکستانی ٹیم انتہائی کوشش کے باوجود بھی میچ کے اختتام تک ہی برتری ختم کرنے میں ناکام رہی ۔اس میچ میں کامیابی کے ساتھ ہی ملائیشیا نے ایشیا کپ کی تاریخ میں پاکستان کو پہلی مرتبہ شکست دینے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

 

TOPPOPULARRECENT