Wednesday , June 20 2018
Home / Top Stories / ملائیشیا کے طیارہ کی تلاش ،پنٹگان کے 2.5 ملین ڈالر خرچ

ملائیشیا کے طیارہ کی تلاش ،پنٹگان کے 2.5 ملین ڈالر خرچ

واشنگٹن 21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پنٹگان نے کہاکہ ملائیشیا کے لاپتہ طیارہ کی تلاش کے لئے 2.5 ملین ڈالر خرچ کئے ہیں۔ امریکہ کے اعلیٰ ٹیکنالوجی سے آراستہ تلاشی طیاروں نے دیگر ممالک کے ساتھ ملکر تلاش میں حصہ لیا۔ پنٹگان نے کہاکہ اِس کے پاس 4 ملین بجٹ تھا۔ اِس میں سے 2.5 ملین خرچ کئے گئے ہیں۔

اِس تلاشی کیلئے ہندوستان کے سوپر ہرکلس طیارہ کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔ قبل ازیں ملائیشیا کے جیٹ طیارہ کا ملبہ سمندر میں تیرتا ہوا دکھائی دینے کی اطلاع تھی لیکن شبہ کیا جاتا ہے یہ ملبہ جنوبی بحر ہند کے دور دراز والے حصہ میں غرق ہوگیا ہے۔ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران طیارے کی تلاش جاری تھی لیکن بین الاقوامی تلاشی ٹیموں کو کوئی کامیابی نہیں ملی۔ تلاشی مہم انجام دینے والے 5 طیاروں اور ایک جہاز کو تعینات کیا گیا تھا تاکہ ملائیشیا کے ایرلائنز طیارہ MH370 کا پتہ چلایا جاسکے۔ آسٹریلیا کے میریٹن سیفٹی اتھاریٹی نے تصدیق کی ہے کہ ملبہ کی تلاش کا کام کل بروز ہفتہ دوبارہ شروع کیا جائے گا۔ جنوبی بحر ہند میں نظر آنے والے ملبہ کا تعلق شائد ملائیشیا کے لاپتہ طیارہ سے ہو لیکن اِس کی تصدیق نہیں ہوئی۔ چین کے عوام نے ملائیشیا کی تلاشی کارروائی پر شدید تنقید کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT