Saturday , April 21 2018
Home / شہر کی خبریں / ملازمتوں کی فراہمی کا مطالبہ

ملازمتوں کی فراہمی کا مطالبہ

تلگوناڈو طلبہ تنظیم کا شہر حیدرآباد میں احتجاج
حیدرآباد، 16 نومبر (یو این آئی) تلنگانہ میں سرکاری عہدوں پر فوری تقرر کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے تلگودیشم کی طلبہ تنظیم تلگوناڈواسٹوڈنٹس فیڈریشن کی جانب سے تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کے دفتر کے محاصرہ کی کوشش کی۔ اس موقع پر پولیس نے احتجاجی طلبہ کو حراست میں لے لیا۔ تقریباً 200سے زائد کارکن نامپلی میں واقع پبلک سرویس کمیشن کے دفتر کے روبرو جمع ہوگئے اور حکومت کے خلاف نعرے لگانے لگے ۔اس احتجاج کے سبب کچھ دیر کے لئے کشیدگی دیکھی گئی ۔ ان احتجاجیوں نے الزام لگایا کہ تلنگانہ کوریاست کا درجہ دینے کے باوجود بے روزگار نوجوانوں کو خاطر خواہ روزگار کی فراہمی عمل میں نہیں لائی جارہی ہے ۔ انہوں نے الزام لگایا کہ چندرشیکھر راو زیر قیادت ٹی آ رایس حکومت نوجوانوں کوروزگار کی فراہمی میں ناکام ہوگئی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ تلنگانہ کی تشکیل پر ایک لاکھ سے زائد سرکاری عہدوں پر بھرتی کا وعدہ کیا گیا تھا لیکن 4سال کی میعاد مکمل ہونے آرہی ہے حکومت نے اپنے وعدہ کو پورا نہیں کیا۔ انہوں نے بے روزگاروں کی زندگیوں سے کھیلنے کا الزام لگایا۔

TOPPOPULARRECENT