Monday , September 24 2018
Home / جرائم و حادثات / ملازمت سے پریشان اور قرض کے بوجھ پر دو افراد کی خودکشی

ملازمت سے پریشان اور قرض کے بوجھ پر دو افراد کی خودکشی

حیدرآباد /7 مارچ ( سیاست نیوز ) ملازمت سے پریشان ایک اور قرض کے بوجھ سے پریشان ایک دو افراد نے خودکشی کرلی ۔ ونستھلی پورم اور معین آباد پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ ونستھلی پورم پولیس کے مطابق 28 سالہ وی جی مہیندر جو مرلی گوڑہ ضلع نلگنڈہ کا ساکن تھا ۔ شہر کے علاقہ ونستھلی پورم میں رہتا تھا ۔ اس نے ایک ملازمت اختیار کی تھی جس سے وہ ناخوش تھا اور دوسری ملازمت کی تلاش کر رہا تھا اور ملازمت کی کوشش میں مسلسل ناکامی سے یہ شخص دلبرداشتہ ہوگیا تھا جس نے ہاسپٹل کے کمرے میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ معین آباد پولیس کے مطابق 70 سالہ جنگیا جو پیشہ سے کسان تھا معین آباد علاقہ میں رہتا تھا ۔ معاشی پریشانیوں سے تنگ آکر اس شخص نے آج صبح پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT