Tuesday , December 18 2018

ملازمت پیشہ خواتین کیلئے وقت کی منصوبہ بندی انتہائی ضروری

ایک ماں کوکیرئیر وومن میں تبدیل ہونے کیلئے بے پناہ قوت ارادی اور مضبوط اعصاب کی ضرورت ہوتی ہے کیونکہ اسے بیک وقت دو محاذوں پر لڑنا ہوتا ہے اور گھر یا دفتر دونوں میں توازن برقرار رکھنا ہوتا ہے ۔بعض مائیں اپنے بچوں کی دیکھ بھال اور بہترین تربیت کے ساتھ اپنے گھر ، اپنے آفس ، سرگرمیوں ، دلچسپیوں اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو اس خوبی سے نبھ

ایک ماں کوکیرئیر وومن میں تبدیل ہونے کیلئے بے پناہ قوت ارادی اور مضبوط اعصاب کی ضرورت ہوتی ہے کیونکہ اسے بیک وقت دو محاذوں پر لڑنا ہوتا ہے اور گھر یا دفتر دونوں میں توازن برقرار رکھنا ہوتا ہے ۔بعض مائیں اپنے بچوں کی دیکھ بھال اور بہترین تربیت کے ساتھ اپنے گھر ، اپنے آفس ، سرگرمیوں ، دلچسپیوں اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو اس خوبی سے نبھاتی ہیں کہ بے ساختہ داد دینے کو دل چاہتا ہے ۔ ایک ملازمت پیشہ ماں کی کامیابی کا راز اس بات میں پوشیدہ ہوتا ہے کہ وہ اپنے گھر اور دفتر سے کتنا انصاف کرتی ہے۔ بعض ملازمت پیشہ ماؤں کو اس بات کا بھی احساس ہوتا ہے کہ وہ اپنے بچوں کو مناسب وقت نہیں دے پاتیں ۔ ایک ملازمت پیشہ ماں دفتر سے گھر آکر بھی ذہنی طور پر آفس میں ہی ہوتی ہے تو بچے اس کی بھرپور توجہ اور محبت حاصل نہیں کرپاتے جس کے وہ اصل حقدار ہوتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT