Monday , November 19 2018
Home / خواتین کا صفحہ / ملازمت پیشہ خواتین

ملازمت پیشہ خواتین

ہم اس لئے بال کٹوانے کو ترجیح دیتی ہیں کہ چلتے چلتے گنگھی کریں تاکہ وقت پر آفس کیلئے نکل سکیں۔اگر ہم بال لمبے رکھیں تو کم ازکم پندرہ منٹ پوری تیاری کیلئے اور آدھا گھنٹہ بال سلجھانے کیلئے درکار ہوتا ہے۔ دنیا کی ملازمت پیشہ خواتین میں بال کٹوانے اور ڈائی کروانے کے رجحان میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔

گزشتہ دنوں کئے گئے سروے میں متعدد مالک کی ملازمت پیشہ خواتین کی کثیر تعداد نے حصہ لیا۔ خواتین کی کثیر تعدا نے بتایا کہ اپنے مصروف اوقات کار کی وجہ سے بال سنبھالنا نہایت مشکل کام ہے کیونکہ لمبے، گھنے ، سیاہ اور چمکدار بالوں کا حصول حفاظت کے بنا نا ممکن ہے اور ہمارے پاس اتنا وقت ہی نہیں ہوتا کہ صبح اْٹھ کر گھر والوں کوناشتہ دینے، بچوں کوا سکول بھیجنے کے بعد، اپنی تیاری کے دوران اتنے لمبے بالوں کو سنبھالیں۔اس سروے کے دوران یہ بھی پتہ چلا کہ خواتین کے بالوں کیلئے موسمی تبدیلیاں بھی اہم محرک ثابت ہوتی ہیں۔ اکثر خواتین موسم گرما میں چھوٹے بال رکھنا پسند کرتی ہیں۔ اس کے مقابلے میں موسم گرما میں لمبے بال رکھ لیتی ہیں۔ لیکن ملازمت پیشہ خواتین کیلئے لمبے بالوں کو سنبھالنا اور ہیئر سٹائل کو برقرار رکھنے کا مسئلہ درپیش ہوتا ہے۔ماہرین ایسی خواتین کو مفید مشوروں سے نوازتے ہوئے ، اپنے بالوں کی صحت کی جانب توجہ دی جائے کیونکہ کمزاور اور بے رونق بالوں پر کسی بھی قسم کا ہئیر کٹ اچھا نہیں لگتا۔خواتین کو چاہیے کہ وہ اپنے چہرے کی ساخت کی مناست سے اپنے بال سیٹ کروائیں۔ بعض اوقات بڑی عمر کی خواتین بہت ہی چھوٹے بال رکھنا پسند کرتی ہیں۔ کئی چہروں کیلئے تو چھوٹے بالوں کاا سٹائل موزوں رہتا ہے جبکہ کچھ چہرے ایسے بالوں کیلئے موزوں نہیں ہوتے تاہم اگر آپ فربہ مائل جسم کی حامل خاتون ہیں تو پھر کم از کم بالوں کو تھوڑا سا ہی لمبا رکھیں۔

TOPPOPULARRECENT