Sunday , December 17 2017
Home / شہر کی خبریں / ملازمت چھوٹنے پر الجھن کا شکار شخص اطلاع دے کر لاپتہ

ملازمت چھوٹنے پر الجھن کا شکار شخص اطلاع دے کر لاپتہ

حیدرآباد 18 اگست (سیاست نیوز)ملازمت سے نکال دیا گیا شخص کشائی گوڑہ علاقہ سے پر اسرار طور پر لاپتہ ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ اس نے اپنی بیوی کو ایس ایم ایس کے ذریعہ بتایا کہ وہ واپس نہیں آئے گا۔ مجھے معاف کردو میں جارہا ہوں اس کے بعد 28 سالہ انیا ریڈی نے اپنا سل فون بند کردیااور غائب ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق ریڈی ذہنی الجھن کا شکار تھا ۔ کشائی گوڑہ علاقہ کا ساکن یہ شخص 5 سال سے ایک بینک میں کام کرتا تھا جو اے ایس راو نگر میں واقع ہے ۔ اس ماہ کی 6 تاریخ کے دن انیا ریڈی کو ذہنی حالت ٹھیک نہ ہونے کے سبب ملازمت سے نکال دیا گیا تھا کل 11 بجے وہ اپنے مکان سے نکلا اور تقریبا ساڑھے 12 بجے اس نے اس کی بیوی کے سیل فون پر ایس ایم ایس کیا ۔ پریشان حال خاتون کلیانی کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT