Saturday , December 16 2017
Home / جرائم و حادثات / ملازمت کا جھانسہ ، دو دھوکے باز گرفتار

ملازمت کا جھانسہ ، دو دھوکے باز گرفتار

حیدرآباد 18 ستمبر (سیاست نیوز) بے روزگار نوجوانوں کو ملازمت فراہم کرنے کے بہانے دھوکہ دہی میں ملوث دو دھوکہ بازوں کو کمشنر ٹاسک فورس سنٹرل زون ٹیم نے گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 29 سالہ بھوکیا رامو عرف رامو راتھوڑ متوطن ضلع سوریہ پیٹ نے ایم بی اے کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد 2011 ء میں سرکاری ملازمت حاصل کرنے کی غرض سے بعض افراد کو 2,70,000 روپئے حوالے کئے تاکہ اُسے سرکاری ملازمت حاصل ہوسکے لیکن نامعلوم افراد نے رامو کو دھوکہ دیا تھا جس کے بعد اُس نے اسی قسم کی دھوکہ دہی کا آغاز کردیا اور اپنے ساتھی سی ایچ ستیہ نارائنا مدیراج کی مدد سے بے روزگار نوجوانوں سے رقومات حاصل کرتے ہوئے نوجوانوں کو فرضی تقرر نامے اور شناختی کارڈ حوالے کیا کرتا تھا۔ ٹاسک فورس نے رامو اور ستیہ نارائنا کو گرفتار کرتے ہوئے اُن کے قبضے سے فرضی تقرر نامے فرضی شناختی کارڈ ، لیٹر ہیڈ ، کمپیوٹر اور دیگر اشیاء برآمد کرتے ہوئے اُنھیں سیف آباد پولیس کے حوالے کردیا۔

TOPPOPULARRECENT