Tuesday , January 23 2018
Home / جرائم و حادثات / ملازمت کا جھانسہ دینے والے میاں ، بیوی گرفتار

ملازمت کا جھانسہ دینے والے میاں ، بیوی گرفتار

متاثرین سے40 لاکھ روپئے وصول کرنے کا الزام ، ماضی میں بھی جرم کا ریکارڈ

متاثرین سے40 لاکھ روپئے وصول کرنے کا الزام ، ماضی میں بھی جرم کا ریکارڈ
حیدرآباد ۔ /9 مئی (سیاست نیوز) بیروزگار سافٹ ویئر انجنیئرس کو ملازمت فراہم کرنے کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپئے ہڑپنے والے دھوکے باز میاں بیوی کو پنجہ گٹہ پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ انسپکٹر پنجہ گٹہ موہن کمار نے بتایا کہ 37 سالہ ٹی ستیہ نارائنا مورتی اور اس کی بیوی 32 سالہ امولیا ساکن سینک پوری نے سوماجی گوڑہ میں واقع گل مہر ایونیو اپارٹمنٹ میں فلیٹ کرایہ پر حاصل کیا اور یہاں پر جی وی جے سسٹمس پرائیویٹ لمیٹیڈ کے نام پر ایک کمپنی قائم کی ۔ اس کمپنی میں کئی کمپیوٹرس کرایہ پر حاصل کئے اور ایم بی اے ، ایم سی اے ، انجنیئرنگ کیلئے سافٹ ویئر ٹریننگ فراہم کرنے اور مشہور آئی ٹی کمپنیوں میں ملازمت فراہم کرنے کا دعویٖ کرتے ہوئے 50 انجنیئرنگ طلباء سے فی کس 60 ہزار روپئے جملہ 40 لاکھ روپئے وصول کئے ۔ کئی طلباء کو مورتی اور امولیا نے اسٹائفینڈ کی رقم بھی ادا کی لیکن ملازمت فراہم کرنے میں ناکام رہے ۔ سافٹ ویئر طلباء کی جانب سے ملازمت فراہم کرنے مسلسل دباؤ کے باعث اپنی کمپنی کی رسپشنسٹ عرشیہ بیگم کی مدد سے کئی نوجوانوں پر مقدمہ درج کروانے کی دھمکی دی تھی جس پر متاثرین نے پنجہ گٹہ پولیس سے رجوع ہوکر ایک شکایت درج کروائی ۔ پولیس نے ستیہ نارائنا مورتی ، امولیا اور عرشیہ بیگم کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس نے بتایا کہ کسی قسم کی دھوکے بازی میں ملوث ہونے پر گزشتہ 3 مرتبہ مذکورہ میاں بیوی کو جیل بھیجا جاچکا ہے لیکن وہ اپنی حرکتوں سے باز نہ آئے ۔

TOPPOPULARRECENT