Wednesday , September 19 2018
Home / جرائم و حادثات / ملازمت کا جھانسہ دیکر لاکھوں روپئے ہڑپنے والی ٹولی گرفتار

ملازمت کا جھانسہ دیکر لاکھوں روپئے ہڑپنے والی ٹولی گرفتار

فرضی دستاویزات و اپائنمنٹ لیٹرس ضبط ، اسپیشل آپریشن ٹیم رچہ کنڈہ کی کارروائی
حیدرآباد /27 نومبر ( سیاست نیوز ) اسپیشل آپریشن ٹیم رچہ کونڈہ نے ریلوے میں ملازمت کا جھانسہ دیکر لاکھوں روپئے ہڑپنے والی ایک ٹولی کو بے نقاب کردیا ۔ کمشنر پولیس رچہ کونڈہ مسٹر مہیش مرلی دھر بھگوت نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ ایک ٹولی کے 7 ارکان بشمول دو خواتین کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ دیگر 7 مفرور ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ اس ٹولی کے قبضہ سے فرضی دستاویزات فرضی اپائنمنٹ لیٹر و دیگر اہم دستاویزات کے علاوہ 20 لاکھ نقد روپئے رقم کو ضبط کرلیا ۔ کمشنر پولیس نے بتایا کہ 31 سالہ شیخ قاسم ساکن راجمندری 28 سالہ شیوا رنجن عرف لتا ریڈی ساکن میٹوگوڑہ سکندرآباد کے علاوہ 27 سالہ پروین 38 سالہ راجیش 35 سالہ ایم سراون کمار 28 سالہ اشوینی عرف لاونیا اور 36 سالہ ڈی رمیش کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ انہوں نے مفرور افراد کے نام بتائے ہوئے کہاکہ غوث بابا، اندرا سنیا ریڈی نرسمہا نائیڈو ، ستیہ نارائنا ، سرینواس اور واسو مفرور ہے ۔ یہ ٹولی خود کو ریلوے ریکورٹمنٹ کے آفیسر ظاہر کرتے ہوئے بے روزگار نوجوانوں کو دھوکہ دے رہے ۔ اس ٹولی نے کئی بے روزگاروں کو روزگار کی فراہمی کے نام فرضی اپائنمنٹ لیٹرس دیکر لاکھوں روپئے ہڑپ لئے ۔ انہوں نے بتایا کہ ایسی کسی بھی حرکت کو برداشت نہیں کیا جائے گا ۔ انہوں نے نوجوانوں سے احتیاط سے کام لینے کا مشورہ دیا ۔

TOPPOPULARRECENT