Friday , July 20 2018
Home / اضلاع کی خبریں / ملازمت کو مستقل کرنے کا مطالبہ

ملازمت کو مستقل کرنے کا مطالبہ

نارائن پیٹ میں بلدی ملازمین کا انوکھا احتجاج

نارائن پیٹ ۔ 17 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : بلدیہ نارائن پیٹ کے کنٹراکٹر ملازمین نے اپنے دیرینہ مطالبات کی یکسوئی کے لیے سہ روزہ بھوک ہڑتال کے آج آخری اور تیسرے روز بلدیہ کے روبرو اپنے کیمپ میں پکوان پروگرام کا انعقاد عمل میں لاکر انوکھا احتجاج کیا ۔ واضح رہے کہ ریاست گیر سطح پر ریاست تلنگانہ کے تمام کنٹراکٹ بلدی ملازمین اپنے دیرینہ مطالبات کے لیے سہ روزہ بھوک ہڑتال کررہے ہیں ۔ ان کے مطالبات میں کم از کم ویجس میں اضافہ ، تنخواہوں میں اضافہ ، ملازمت کو مستقل کرنا ، وغیرہ شامل ہے ۔ اس بھوک ہڑتال میں ضلعی نائب صدر سی ائی ٹی یو ، مسٹر بالرام ، میونسپل ورکرس یونین کے سکریٹری مسٹر روی ، خازن مسٹر سائلو ، قائدین سی آئی ٹی یو ، ماسیا ، گڈم نرسمہلو ، نارائنا ، دیون درپا ، رمیش سنگھاڑے ، گجلپا و دیگر ایمپلائز ورکر جن میں خواتین کی بڑی تعداد موجود تھی نے حصہ لیا ۔ مسٹر بالرام ضلعی نائب صدر سی ائی ٹی یو نے کہا کہ علحدہ ریاست تلنگانہ کے قیام سے آج تک کنٹراکٹ ملازمین کی ماہانہ یافت میں اضافہ عمل میں نہیں لایا گیا ۔ جو ایک افسوسناک عمل میں ہے ۔ تلنگانہ حکومت اسی طرح کنٹراکٹر ملازمین کے ساتھ اس طرح کا متعصبانہ رویہ اختیار کرے گی تو انتخابات میں اس کو بھاری قیمت چکانی پڑے گی ۔۔

TOPPOPULARRECENT