Sunday , May 27 2018
Home / جرائم و حادثات / ملازمت کے لیے لڑکی سے ہیجان انگیز تصاویر طلب

ملازمت کے لیے لڑکی سے ہیجان انگیز تصاویر طلب

آئی ٹی کمپنی کا عہدیدار گرفتار ، شی ٹیم کی کارروائی
حیدرآباد 20 نومبر (سیاست نیوز) حیدرآباد سٹی پولیس کی شی ٹیم نے مشہور آئی ٹی کمپنی کے ایچ آر ڈپارٹمنٹ کے سربراہ کو ایک لڑکی کو ہراساں کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 32 سالہ بی نریندر سنگھ ساکن حمایت نگر نے کمپنی میں آئی ٹی ملازمت کے لئے انجینئرنگ گرائجویٹ لڑکی کا انٹرویو لینے کے بعد اُس کا فون نمبر حاصل کرتے ہوئے کچھ دنوں بعد اُسے ہراساں کرنا شروع کردیا۔ شی ٹیم پولیس نے بتایا کہ نریندر سنگھ لڑکی کو واٹس اپ پیامات کے ذریعہ فحش تصاویر اور دیگر قابل اعتراض مواد روانہ کرنا شروع کیا لیکن اِس کے باوجود لڑکی نے ملازمت کیلئے اُس سے دوبارہ رابطہ قائم کیا، جس کے نتیجہ میں اُس نے اُس کی فحش تصاویر بھیجنے پر نوکری کا وعدہ کیا۔ مسلسل ہراسانی سے تنگ آکر انجینئرنگ گرائجویٹ لڑکی نے شی ٹیم سے رجوع ہوکر واٹس اپ موصول ہوئے تمام پیامات کی ہسٹری پولیس کے حوالے کی۔ جس پر شی ٹیم نے فی الفور کارروائی کرتے ہوئے نریندر سنگھ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا اور اُسے گرفتار کرتے ہوئے عدالت میں پیش کیا۔

TOPPOPULARRECENT