Saturday , November 18 2017
Home / شہر کی خبریں / ملازمین تلنگانہ کی ترقیوں کیلئے ایکشن پلان

ملازمین تلنگانہ کی ترقیوں کیلئے ایکشن پلان

حیدرآباد ۔ /16 اگسٹ (سیاست نیوز) حکومت تلنگانہ اپنے ملازمین و عہدیداروں کے طویل عرصہ سے زیر التواء ترقیوں کے مسئلہ کی یکسوئی کرنے اور ترقیوں کے مواقع فراہم کرنے کے لئے بہت جلد ایک ایکشن پلان مرتب کرے گی ۔ جبکہ مختلف محکمہ جات میں مخلوعہ عہدوں کا تعین کرنے سینئر ملازمین و عہدیداروں کو اعلی عہدوں پر ترقی دینے کے لئے تیاریاں  شروع ہوچکی ہیں ۔ اسپیشل چیف سکریٹری محکمہ فینانس مسٹر پردیپ چندرا کی زیر قیادت میں پائی جانے والی اسٹانڈنگ کمیٹی کا بہت جلد اجلاس منعقد ہوگا ۔ اوراس اجلاس میں ترقیوں کے سلسلہ میں رہنمایانہ خطوط مرتب کئے جائیں گے ۔ باوثوق سرکاری ذرائع نے یہ بات بتائی ۔ اور کہاکہ ایک عہدے پر فائز رہتے ہوئے دوسرے عہدے پر ترقی حاصل کرنے کے لئے کم از کم تین سال کی مدت مکمل کرنے کا طریقہ کار پایا جاتا ہے ۔ لیکن ا س مرتبہ تین سالہ لزوم سے استثنی دینے کی ضرورت پر زور دیا جا رہا ہے ۔ تاکہ تمام مخلوعہ عہدوں پر زیادہ سے زیادہ ملازمین و عہدیداروں کو ترقی کے مواقع فراہم ہوسکیں ۔ اسی ذرائع کے مطابق بتایاجاتا ہے کہ چند محکمہ جات میں ترقی دینے کے عمل کا آغاز نہ کرنے اور ڈپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی (محکمہ جاتی ترقی کمیٹی) تشکیل دینے پر پابندی عائد کی گئی ہے ۔ لیکن سمجھا جاتا ہے کہ آئندہ ہفتہ مذکورہ عائد کردہ پابندی پر تفصیلی غور و خوص کر کے تمام محکمہ جات میں اعلی عہدوں پر ترقی کے مواقع فراہم کرنے پر سنجیدگی سے غور کیا جا رہا ہے ۔ اور بتایا جاتا ہیکہ سینئر ملازمین کو ترقی دے کر  اعلیٰ عہدوں پر فائز کرنے پر کئی جائیدادیں مخلوعہ ہوں گی ۔ ان جائیدادوں کو تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن کے ذریعہ پُر کرنے کے لئے اقدامات کئے جاسکتے ہیں ۔ مختلف محکمہ جات میں مختلف زمرہ کی جائیدادیں مخلوعہ پائی جانے کے باعث محکمہ کی کارکردگی پر بھی منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں ۔ لہذا ن مخلوعہ جائیدادوں کو جلد سے جلد پُر کرنے کے لئے موثر اقدامات کرنے کی ضرورت سے محکمہ جات کے عہدیداروں کی جانب سے حکومت کو توجہ دلائی گئی ہے ۔ اور توقع ہے کہ حکومت محکمہ جات میں اعلی عہدوں پر ترقیوں کیلئے عاجلانہ اقدامات کرنے گی۔

TOPPOPULARRECENT