Saturday , November 25 2017
Home / شہر کی خبریں / ملازمین عثمانیہ یونیورسٹی کے بقایا جات کی ادائیگی کا فیصلہ

ملازمین عثمانیہ یونیورسٹی کے بقایا جات کی ادائیگی کا فیصلہ

حیدرآباد 8 ڈسمبر (سیاست نیوز) عثمانیہ یونیورسٹی انتظامیہ نے اپنے غیر تدریسی (نان ٹیچنگ) وظیفہ یاب ملازمین کو قابل ادا بقایا جات کی ادائیگی کیلئے ضروری اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جبکہ اس سلسلہ میں حکومت تلنگانہ کی جانب سے 7 اپریل 2015 ء کو جی او نمبر (33) (محکمہ فینانس کے ذریعہ) جاری کیا گیا تھا اور اس جی او میں واضح ہدایت دی گئی تھی کہ نان ٹیچنگ عثمانیہ یونیورسٹی پنشنرس کو قابل ادا بقایا جات، یکم مارچ 2015 ء سے ادا کی جائے لہذا عثمانیہ یونیورسٹی انتظامیہ نے حکومت کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے یکم مارچ 2015 ء تا 31 نومبر 2015 ء تک کے بقایا جات کو نظرثانی شدہ ماہانہ وظیفہ برائے ماہ نومبر میں شامل کرکے بہرصورت جاریہ ماہ کے دوران ادا کردیئے جائیں گے۔

TOPPOPULARRECENT