Wednesday , November 22 2017
Home / عرب دنیا / ملازمین میں تخفیف جائز: بحرین اسوسی ایشن آف بینکس

ملازمین میں تخفیف جائز: بحرین اسوسی ایشن آف بینکس

دوحہ ۔24اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) بحرین کی ایک اسوسی ایشن کا اصرار ہے کہ اس نے اپنی تنظیم کی تشکیل کو یقینی بنانے کی خاطر اسٹاف کو کام سے ہٹاکر کوئی غلط کام نہیں کیا ہے۔ یا قانون کی خلاف ورزی نہیں کی ہے۔ اس سلسلہ میں بحرینی اسوسی ایشن آف بینکس کے سابقہ ملازمین نے ملازمتوں سے محرومی کے بعد اعلیٰ حکام سے شکایت کی تھی چنانچہ وزارت لیبر و سماجی بہبود کے عہدہ داروں اور یونینوں کے قائدین ان ملازمین کے مقدمات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ تاہم بحرین اسوسی ایشن آف بینکس (BAB) کے چیف ایگزیکٹیو ڈاکٹر وحید القاسم کا دعویٰ ہے کہ اسوسی ایشن نے ملازمین کو ان کے کام سے قانون کے دائرہ میں رہ کر علیحدہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے ’’اپنی نئی حکمت عملی کے ایک حصہ کے طور پر ہم نے چند محکمہ جات کو برخاست کردیا ہے جن میں محکمہ تعلقات عامہ، اپوزیشن اور بحرینی بینکر پبلکیشن بھی شامل ہے‘‘۔ ڈاکٹر وحید القاسم کے مطابق اسوسی ایشن نے جو نئی حکمت عملی اپنائی ہے اس میں تنظیمی ڈھانچہ کی ازسر نو تشکیل پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ لیکن بحرین اسوسی ایشن آف بینکس (BAB) ملازمین کو علیحدہ کئے جانے سے متعلق کیس کی تحقیقات کرنے  والے عہدیداروں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، اسٹاف کو وزارت لیبر و سماجی بہبود سے رابطہ کا حق حاصل ہے اور اسوسی ایشن مختلف مرحلوں میں ان سے پورا پورا تعاون کررہا ہے۔ اسوسی ایشن کو زیادہ کارکرد بنانے کے ایک حصہ کے طور پر بھی اس کے ہیڈکوارٹر کو زیخ سے منامہ کے این بی بی ٹاور منتقل کیا گیا۔ ڈاکٹر القاسم نے گلف ڈیلی نیوز کو بتایا ’’ہم نے ایک نئی حکمت عملی اپنائی ہے جس کے ذریعہ ہم اپنے موقف کو درست ثابت کریں گے‘‘ ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT