Tuesday , November 21 2017
Home / شہر کی خبریں / ملازمین و موظفین کے مسائل کو حل کرنے کا عزم

ملازمین و موظفین کے مسائل کو حل کرنے کا عزم

میکا کا اجلاس ، ایم اے قدیر ، سید بشیر الدین و دیگر کا خطاب
حیدرآباد ۔ 21 ۔ جولائی : ( راست ) : میناریٹی ایمپلائز کوآرڈینیشن و کنسلٹنسی اسوسی ایشن حیدرآباد کا اجلاس احاطہ سیاست میں منعقد ہوا ۔ اس اجلاس میں کارگزار صدر میکا جناب ایم اے قدیر نے کہا کہ ایمپلائز کے مسائل کے حل کرنے کے لیے حکومت سے رجوع ہوں گے اور ڈی اے کی اجرائی کے لیے جدوجہد کی جائے گی ۔ جنرل سکریٹری جناب سید بشیر الدین قادری نے کہا کہ میکا کی ہر ضلع میں اس کی شاخیں قائم کی جائیں گی اور ضلعی باڈی کو متحرک کردیا جائے گا ۔ جناب شرف الدین نے کہا کہ میکا ملازمین کے مسائل حل کرنے میں آگے ہے ۔ ملازمین کے مسائل ہوں یا وظیفہ و دیگر سرویس مسائل ان کو حل کروانے کی کوشش کی جائے گی ۔ جناب سید ناظم الدین نے میکا کے ماہانہ اجلاس پر زور دیا اور اجلاسوں کے ساتھ ایمپلائز کی رہنمائی کے لیے سمینار ورک شاپ منعقد کریں تو ملازمین کو فائدہ ہوگا ۔ ڈاکٹر محمد ناظم علی کوآرڈینٹر نظام آباد نے کہا کہ میکا تنظیم ملازمین سرکار کے مسائل کے علاوہ ان کی فلاح و بہبود کا کام انجام دے رہی ہے ۔ جناب رحمن خاں نے شکریہ ادا کیا ۔ ملازمین سرکار یا موظف طبقہ اپنے مسائل کے لیے 9394801526 یا 9948323011 پر ربط کریں ۔ جناب زاہد علی خاں مدیر اعلیٰ روزنامہ سیاست اور جناب ظہیر الدین علی خاں کی سرپرستی میں میکا کی سرگرمیاں جاری و ساری ہیں ۔۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT