Monday , January 22 2018
Home / اضلاع کی خبریں / ملازمین پولیس کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی

ملازمین پولیس کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی

کریم نگر۔/24مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) قومی و ریاستی سطح کے کھیلوں میں حصہ لینے کیلئے پولیس کو محکمہ جاتی طور پر حوصلہ افزائی کی جائے گی ۔ محکمہ پولیس ایڈیشنل ڈی جی پی ( اسپورٹس ) راجیو ترویدی نے یہ بات کہی۔ کریم نگر ضلع مستقر پولیس تربیتی مرکز پر منعقدہ طلباء کو مفت تعلیم و تربیت پروگرام کا راجیو ترویدی نے افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں ن

کریم نگر۔/24مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) قومی و ریاستی سطح کے کھیلوں میں حصہ لینے کیلئے پولیس کو محکمہ جاتی طور پر حوصلہ افزائی کی جائے گی ۔ محکمہ پولیس ایڈیشنل ڈی جی پی ( اسپورٹس ) راجیو ترویدی نے یہ بات کہی۔ کریم نگر ضلع مستقر پولیس تربیتی مرکز پر منعقدہ طلباء کو مفت تعلیم و تربیت پروگرام کا راجیو ترویدی نے افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ قومی سطح پر گولڈ میڈل حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کو تین لاکھ روپئے نقد ، تین اضافہ انکریمنٹ ۔ چاندی پتکم حاصل کرنے والوں کو 2لاکھ نقد ، دو اضافہ انکریمنٹ اور کانسہ کا میڈل حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کو ایک لاکھ روپیہ نقد، ایک اضافہ انکریمنٹ حوالے کیا جائے گا۔ کھلاڑیوں کو تربیت دینے والے کوچ کی بھی حوصلہ افزائی کی جائے ۔ تمام تر عصری بنیادی سہولتوں کے ساتھ ضلع محکمہ پولیس انتظامیہ کی جانب سے پولیس کو ہر طرح کی عصری تربیت دینے کیلئے خصوصی مرکزی عمارت اور میدان کی فراہمی پر ضلع ایس پی کی کاوشوں کی ڈی جی پی نے ستائش کی۔ نظم و ضبط امن و سکون کی بحالی میںنمایاں مقام رکھنے والے کریم نگر کے ملازمین پولیس کو فرائض منصبی کی ذمہ داریوں کے ساتھ ہی ساتھ مختلف کھیلوں اور دیگر فلاحی پروگراموں میں اسی جوش و خروش اور ذمہ دارانہ طریقہ پر حصہ لینا چاہیئے۔

TOPPOPULARRECENT