Tuesday , December 19 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ملازمین پولیس کی خدمات ناقابل فراموش

ملازمین پولیس کی خدمات ناقابل فراموش

ونپرتی 23 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یوم شہیدان پولیس کے موقع پر ونپرتی میں پولیس عملہ نے شہید ہونے والے پولیس عہدیداروں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ پولیس محکمہ کی جانب سے یتیم خانہ میں یتیم لاوارث بچوں کو ڈی ایس پی چنپا نے مچھردان، پھل، درستی کتب تقسیم کئے۔ بعدازاں ایک ریالی نکالی گئی جو ونپرتی کی تمام شاہراہوں سے ہوتے ہوئے راجیو چوک پہنچی۔ راجیو چوک پر انسانی زنجیر بناکر پولیس امر ہے کے نعرے لگائے۔ اس موقع پر ڈی ایس پی چنپا نے بات کرتے ہوئے کہاکہ دشمنوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے پولیس عملہ کو خراج عقیدت پیش کرنا ہر فرد کی ذمہ داری ہے۔ انھوں نے کہاکہ ونپرتی کو ٹریفک کے مسائل سے پاک بنانے کے لئے ہر فرد کو آگے آنے کی ضرورت ہے جس کے لئے محکمہ پولیس نے ایک لائحہ عمل تیار کیا ہے۔ اس کے لئے عوام کے تعاون کی ضرورت ہے۔ پورے سماج میں امن و شانتی قائم کرنے کے لئے ہر فرد کو پیش پیش ہونے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر پولیس شہیدوں کی تصاویر پر پھول برساکر ایس آئی ناگا شیشادھری، میونسپل وائس چیرمین بی کرشنا، کونسلرس ترمل، گٹو یادو، شنکر پرساد، نندی ملا اشوک کے علاوہ دیگر موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT