Sunday , November 19 2017
Home / شہر کی خبریں / ملازمین کی تقسیم میں تاخیر تلنگانہ کی ترقی میں رکاوٹ

ملازمین کی تقسیم میں تاخیر تلنگانہ کی ترقی میں رکاوٹ

کمل ناتھن کمیٹی کی اب تک کی کارکردگی غیر اطمینان بخش ، ٹی این جی اوز
حیدرآباد۔22ڈسمبر(سیاست نیوز)تلنگانہ کے سرکاری ملازمین کی تقسیم میںتاخیر ریاست تلنگانہ کی ترقی میں رکاوٹ بن رہی ہے ۔ ملازمین کی تقسیم کو یقینی بنانے کے لئے مرکزی حکومت کی جانب سے تشکیل دی گئی کمل ناتھن کمیٹی نے اب تک 58ہزار ملازمین کی غیر تشفی بخش تقسیم عمل میں لائی ہے جو کہ ریاست تلنگانہ کی ترقی میں رکاوٹ کی وجہہ بن رہی ہے ۔ چیرمن ٹی این جی اوز دیوی پرساد نے تلنگانہ گزیٹیڈ آفیسرس اسوسیشن سنٹر ل کمیٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔دیوی پرساد نے مزیدکہاکہ کمل ناتھن کمیٹی نے سرکاری ملازمین کی تقسیم کے متعلق جانبدارنہ رویہ اختیار کیاہے جس کی وجہہ سے حیدرآباد کے بشمول اسٹیٹ کارپوریشنس اور مختلف بورڈس میں آندھرائی ملازمین خدمات انجام دے رہے ہیں۔ دیوی پرساد نے آندھرائی ملازمین پر تلنگانہ میںجاری مقدمات کو بنیاد بناکر تقسیم کے عمل سے بچنے کا بھی الزام عائد کیا۔انہوں نے کہاکہ مرکزی حکومت کو چاہئے کہ وہ زونل‘ ڈسٹرکٹ اور ریاستی سطح پر خدمات انجام دینے والے غیر علاقائی سرکاری ملازمین کو تقسیم عمل میںلاتے ہوئے برسوں سے منتظر تلنگانہ کے سرکاری ملازمین کا تقرر عمل میںلائیں ۔ دیوی پرساد نے کہاکہ درجہ چہارم سے لیکر گزیٹیڈ‘ نان گزیٹیڈ ‘ ائی اے ایس عہدیدار جن کا تعلق تلنگانہ سے ہے وہ آندھرائی علاقے میںخدمات انجام دے رہے ہیں۔ ریاستی صدر ٹی این جی اوز رویندر ریڈی نے لوکل اور نان لوکل قوانین کو نظر انداز کرتے ہوئے سرکاری ملازمین کی تقسیم عمل میںلانے کا کمل ناتھن کمیٹی پر الزام عائد کیا۔ انہوں نے کہاکہ حکومت تلنگانہ کو چاہئے کہ وہ مرکز پر دبائو ڈالتے ہوئے تلنگانہ کے سرکاری ملازمین کوان کے جائزحق دلانے کاکام کرے۔ صدر گریٹر حیدرآباد ٹی این جی اوز ایس ایم حسینی مجیب نے اس موقع پر بتایاکہ 23ڈسمبر کی دوپہر میں ٹی این جی اوز گریٹر حیدرآباد کے سرکاری ملازمین کا ایک اہم اجلاس رویندر بھارتی میںمنعقد ہوگا جس میں ریاستی وزیر کے ٹی راما رائو‘ ڈپٹی چیف منسٹر الحاج محمد محمو دعلی‘ ریاستی وزیرداخلہ این نرسمہا ریڈی‘ پدما رائو گوڑ کے علاوہ چیرمن تلنگانہ قانون ساز کونسل سوامی گوڑ‘ دیوی پرساد شرکت کریں گے ۔ انہوں نے مزیدکہاکہ رویندر ریڈی اس اجلاس کی صدارت کریں گے جبکہ ٹی این جی اوز گریٹر حیدرآباد‘ رنگاریڈی‘ سکریٹریٹ یونین او رسرکاری ڈرائیوریونین کے تمام قائدین اور کارکن اس اجلاس میں شریک رہیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ اس موقع پر گریٹر حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے سرکاری ملازمین کو درپیش مسائل کے متعلق مذکورہ وزراء سے نمائندگی بھی کی جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT