Wednesday , January 17 2018
Home / شہر کی خبریں / ملازمین کی تقسیم پر کمیٹی پر سست روی کا الزام

ملازمین کی تقسیم پر کمیٹی پر سست روی کا الزام

علیحدہ ریاست کے باوجود تلنگانہ ملازمین سے ناانصافی : سرینواس گوڑ

علیحدہ ریاست کے باوجود تلنگانہ ملازمین سے ناانصافی : سرینواس گوڑ
حیدرآباد۔9اکٹوبر(سیاست نیوز) سرکاری ملازمین کی تقسیم کے متعلق مرکز کی تشکیل دی گئی کمل ناتھ کمیٹی پر سست رفتاری سے کام کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے فاونڈرپریسڈنٹ ٹی جی اوز ورکن اسمبلی محبو ب نگر مسٹر وی سرینوا س گوڑ نے کہاکہ علیحدہ تلنگانہ کی تشکیل کے بعد بھی تلنگانہ کے سرکاری ملازمین انصاف سے محروم ہیں۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسٹر سرینواس گوڑ نے 14اکٹوبر کو کمل ناتھ کمیٹی کی جانب سے منعقد ہونے والے اجلا س میںتلنگانہ کے سرکاری ملازمین کو آندھرا میںخدمات انجام دے رہے ہیں ان کے مستقبل کے متعلق قطعی فیصلہ لینے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ چار ماہ گذر جانے کے باوجود بھی تلنگانہ کے سرکاری ملازمین جو آندھرا کے مختلف شعبوں میں خدمات انجام دے رہے ہیں انہیںعلاقائی بنیادوں پر اب تک ٹرانسفر نہیں کیاگیا۔ مسٹر گوڑ نے کہاکہ آندھرا میں برسرخدمت تلنگانہ کے سرکاری ملازمین کے ساتھ مقامی انتظامیہ مسلسل متعصبانہ رویہ اپنائے ہوئے ہے ۔ پچھلے چار ماہ سے کئی ملازمین کو تنخواہیںبھی ادا نہیںکی گئی اس پر ستم ظریفی یہ ہے کہ مذکورہ ملازمین کو رشوت خوری اور بدعنوانی کے واقعات میںملوث کرنے کی سازشیں بھی کی جارہی ہیں۔ مسٹر وی سرینواس گوڑ نے آندھرا میں خدمات انجام دینے والے تلنگانہ کے تمام سرکاری ملازمین کو علاقائی بنیادوں پر تقررات کی فراہمی ہی تلنگانہ کے سرکاری ملازمین کے ساتھ انصاف ہوگا۔ انہوں نے تلنگانہ کے سرکاری ملازمین سے انصاف میں تاخیر پر کمل ناتھ کمیٹی کے خلاف احتجاج کا انتباہ دیا۔

TOPPOPULARRECENT